
لندن عارف چودھری
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر جو ان دنوں برطانیہ کے دورہ پر ہیں آج بربطانیہ کے ممتاز بزنس مین اور پی ٹی آئ برطانیہ کے سینئر راہنما چودھری رضوان نصیر کے ڈیرہ مرالہ ہاؤس بولٹن میں جہاں پر پیٹی آئ برطانیہ کے صدر ملک عمران خلیل اور دوسرے عہدیدران بھی موجود تھے ایک پریس کانفرنس کے موقع پر انکا کہنا تھا سابق وزیر اعظم عمران خان کو قید تنہائی میں ان قیدیوں کے سیل میں رکھا گیا ہے جہاں سزائے موت کے قیدی قید ہوتے ہیں پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہو رہا ہے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ناحق قید تنہائی میں رکھ کر انہیں ذہنی اذیت دی جا رہی ہے انہوں نے عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ آپ عدلیہ کی سربلندی کے لیے کھڑے ہوں پہلے ہی پاکستان کی عوام کا عدالتی نظام سے اعتماد اٹھ چکا ہے خدانخواستہ حالات جسکی لاٹھی اسکی بھینس کی جانب گامزن نہ ہو جائیں پھر ہر طرف انتشار ہو گا عدالت عظمیٰ کو آئین و قانون کی بالادستی کے لیے دلیرانہ فیصلے کرنے ہوں گے -ھم پاکستان کے ہر طبقہ جن میں کسان مزدور اور مہنگائ سے تنگ عوام کو ساتھ لے کر حکومت کے خلاف بھر پور تحریک چلائیں گے – اب کسی سے کوئ مزاکرات نہیں ھونگے
