،عراق کے قونصل جنرل جواد الجبوری کے قونصل جنرل کی مدت پوری ہونے پر مئیر آفس میں خصوصی تقریب کا انعقاد

Spread the love

خوش آمدید گروپ کی کونسلر نائلہ شریف و دیگر عہدیداران اور سابق مئیر کونسلر تافین شریف -مئیر کونسلر شبلی عالم نے پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر خان ،ترکیہ کے قونصل جنرل سیفی اونر سیان،سپین کے قونصل جنرل لورا،عراق کے قونصل جنرل جواد الجبوری کے قونصل جنرل کی مدت پوری ہونے پر مئیر آفس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کر کے انہیں تعریفی اسناد دی گئیں


لندن عارف چودھری

۔ اسسٹنٹ ہائ کمشنر بنگلہ دیش محمد جوبید ھوسن – جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین – سابق لارڈ مئیر کونسلر یاسمین ڈار کی خصوصی شرکت – دوسرے شرکت کرنے والوں میں پاکستان کمیونٹی سینٹر مانچسٹر کے چیئرمین چودھری ہارون افضل کھٹانہ – ڈپٹی لیفٹیننٹ سعدیہ ڈین – قونصل آفس سپین کی آفیسر انیلہ کیانی – کونسلر محمد کریم – نورین شہزاد -یاسمین عالم – محمد اعظم – عطا الرسول چوہان – عائشہ – سجاد الرحمن – شامل تھے – اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر خان نے کہا کہ مقامی سطح پر خواتین کا کردار قابل ستائش و فخر ہے خوش آمدید گروپ کمیونٹی کے لیے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ہم میزبانوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا ۔ترکیہ کے قونصل جنرل سیفی اونر نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ آنہیں مانچسٹرمیں خدمات انجام دینے کا موقع ملا پاکستانی کمیونٹی نے بہت زیادہ عزت و احترام دیا ۔عراق کے قونصل جنرل جواد الجبوری اور قونصل جنرل سپین لورا نے کہا کہ جتنی زیادہ عزت سے نوازا گیا اسکے لیے ہمُ میزبانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں -جنہوں نے ہمارے کام کو سراہتے ہوئے مدت ختم ہونے پر تقریب کا انعقاد کر کے تعریفی اسناد سے نوازا ۔ اسسٹنٹ ہائ کمشنر بنگلہ دیش محمد جوبید ھوسن نے آج کی تقریب کو یادگار قرار دیا – مئیر شبلی عالم نے کہا کہ قونصل جنرل کو الوداع کرنا مشکل ہے لیکن زندگی کا پہیہ چلتا رہتا ہے تمام کے لیے نیک خواہشات ۔ سماجی کاروباری شخصیت چودھری ہارون افضل کھٹانہ کا کہنا تھا کہ اتنی پروقار تقریب میں شرکت باعث اعزاز ہے ۔ میزبان سابق مئیر کونسلر تافین شریف نے کہا کہ بین الثقافتی کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق و ہم آہنگی مثالی ہے سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل کے لیے نیک خواہشات اور شاندار مستقبل کے لیے دعا گو ہوں ۔ خوش آمدید گروپ کی روح رواں کونسلر نائلہ شریف نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ tameside council کے رہائشیوں کے لیے سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل کی خدمات کے صلہ میں ہم نے اس پروقار تقریب کا انعقاد کیا تاکہ انہیں تعریفی اسناد پیش کر کے کمیونٹی کے لیے انکی خدمات کا عملی اعتراف کیا جائے ۔ راجہ نجابت حسین – سعدیہ ڈین اور عطا الرسول چوہان نے بھی پاکستان ،ترکیہ، سپین اور عراق کے سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل کی مقامی کمیونٹی کو بے حد سراہتے ہوئے انکی پیشہ وارانہ خدمات کومتاثر کن قرار دیا

مانچسٹر میں تعینات مختلف ممالک کے قونصل جنرل بالخصوص پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے قونصل جنرل طارق وزیر خان کی کمیونٹی کے لیے خدمات تاریخ کے سنہری حروف میں لکھی اور جانی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں