سنٹر آف ویلبینگ ٹریننگ اینڈ کلچر کے چیف ایگزیکٹو محمد سرور چشتی ثاقبی نے سنٹر میں صوفی قوالی سنگت کی محفل کا انعقاد کیا

Spread the love

۔ شاہ مردان قوال گروپ کے سربراہ حاجی زبیر نے ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کر کے سروں کی تال میں فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

لندن عارف چودھری

قیصر جمی نے طبلہ بجا کر جبکہ تصور لودھی نے ڈرم بجا کر ماحول میں مزید رنگینی پیدا کی ۔ غلام رسول شہزاد نے کہا کہ قوالی ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور برصغیر پاک و ہند میں اعلیٰ پائے کے قوالوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ انٹر نیشنل شاعرہ نغمانہ کنول اور فائقہ گل صاحبزادہ نے کہا کہ قوالی کے پروگرام میں شرکت کر کے اپنی ثقافت اور مادر وطن کی یاد تازہ ہو جاتی ہے۔قانون دان مقبول ملک نے کہا کہ ہمیں قوالی کے پروگرام میں شرکت کر کے اپنی نوجوان نسل کو بھی اپنی ثقافت سے آگاہی دیکر جوڑے رکھنا چاہیے ۔قوال محمد زبیر نے کہا کہ ہمیں ملکر خوشیاں بانٹی چاہیے مقامی لوگوں نے بے حد پذیرائی کی جس پر ہم انکے اور میزبان محمد سرور ثقیبی کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مشہور ٹی وی اینکر ڈاکٹر حامد خان المشرقی نے کہا کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کو صوفی ازم قوالی سے والہانہ لگاؤ ہے جس سے میں بے حد متاثر ہوا ہوں ۔ اداکارہ زرقہ احمد نے کہا کہ پروگرام میں شرکت پر خوش ہونے کے ساتھ خوب لطف اندوز بھی ہوئ ہوں ۔میزبان محمد سرور چشتی ثاقبی نے کہا کہ پروگرام کے انعقاد کا مقصد صوفی ازم بارے شائقین کو آگاہی دینی تھی میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے قوالی کے پروگرام کو چار چاند لگائے ۔

سنٹر آف ویلبینگ ٹریننگ اینڈ کلچر نے قلیل مدت میں بین الثقافتی کمیونٹی میں اپنا نمایاں نام اور مقام پیدا کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں