
مانچسٹر عارف چودھری
عشائیے کا مقصد اُن کے دورِ قونصلی کی تکمیل پر ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔عیشائیہ میں کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد میں شرکت کی – دوسرے شرکت کرنے والوں میں ڈپٹی لارڈ مئیر کونسلر شوکت علی – پاکستان کمیونٹی سینٹر کے چیئرمین چودھری ہارون افضل کھٹانہ – سابق لارڈ مئیر اور قازقستان کے اعزازی کونسل کونسلر عابد لطیف چوہان – سینئر صحافی طاھر چودھری – راجہ محمد فاروق خان – عظیم ملک – سابق سیشن جج الیاس گوندل – چودھری مزمل حسین باجوہ – عرفان احمد – ڈاکٹر مہوش جبین – رانا عبدالستار – شامل تھے – پروگرام کا آغاز ڈاکٹر یونس پرواز نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا – نظامت کے فرائض ممتاز ادیب اور شاعر صابر رضا نے انجام دئیے –
اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر خان نے تقریب کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ محبت اور عزت اُن کے دل کے قریب ہے۔ انہوں نے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے ساتھ گزارے وقت کو اپنا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔میزبان چیئرمین پیر سید لخت حسنین شاہ نے قونصل جنرل طارق وزیر کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے پانچ سال تک کمیونٹی کی بے لوث خدمت کی – آج کا عیشائیہ انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا –
شرکاء تقریب نے قونصل جنرل طارق وزیر خان کی کمیونٹی کے لیے خدمات کو بے حد سراہا اور اُن کے خلوص، عزم اور قیادت کی تعریف کی۔انکا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی دور قونصلی میں بلا تفریق کمیونٹی کی بہت خدمت کی – امید ہے کہ وہ اب ہائ کمشنر بن کر اوورسیز پاکستانیوں کی مزید خدمت کریں گے
مانچسٹر قونصلیٹ میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر خان نے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو بحسن طریقے سے انجام دی – جسکی وجہ سے کمیونٹی انکی سبکدوشی پہ انہیں خراج تحسین پیش کر رہی ہے
