
مانچسٹر۔ عارف چودھری
پروگرام میں مزہبی کاروباری شخصیتوں کے علاوہ کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی خصوصی طور پر پاکستان سے آئے ہوئے مزہبی اسکالر صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر حافظ سید حامد فاروق بخاری مہمان خصوصی تھے چئیرمین اعجاز افضل شیخ نے خصوصی شرکت کی – پروگرام کی صدارت پریس کلب آف پاکستان کے صدر شوکت قریشی نے کی – پریس کلب آف پاکستان یوکے کے دوسرے عہدیدران اور ممبران جن میں چودھری حسن – سمیرا اشرف – تاثیر چودھری – چودھری عارف پندھیر – نعیم طاھر – رانا خالد رؤف -اور دوسرے شامل تھے – پروگرام کے انتظامات پریس کلب آف پاکستان کے ممبر اور نمائندہ نیوز الرٹ نعیم طاھر نے کئے تھے – اس موقع پر مہمان خصوصی صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر حافظ سید حامد فاروق بخاری نے ان کے اعزاز میں تقریب رکھنے پر پریس کلب آف پاکستان یوکے کے عہدیدران اور خصوصی طور پر نعیم طاھر کا شکریہ ادا کیا – سید فاروق بخاری نے پیغام کر بلا بیان کر کے اہل ایمان کے ارواح کو تازگی بخشنے کا ساتھ یاد دلایا -کہ ہمیشہ حق و سچ کا علم بلند کرنا چاہئے – باطل تو ہے ھی مٹنے کے لئے حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنے نا نا کے دین کوتا قیامت قائم دائم رکھنے کے لئے اپنے اہل خانہ سمیت جان کی قربانی دے کر شہادت کو گلے لگایا – لیکن یزید کی بعیت نہ کی – چیئرمین پریس کلب آف پاکستان یو کے نے مہمان خصوصی پروفیسر سید فاروق بخاری کا پروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کیا -انکا مزید کہنا تھا کہ اس ماہ کا تیسرا پروگرام ھے – انکا مزید کہنا تھا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے عظیم قربانی پیش کرکے تا قیامت دین اسلام کو زندہ کر دیا ہمیں اپنی نوجوان نسل کو دین اسلام پر ثابت قدم رکھنے کے لئے اپنے اندر قربانی کا جزبہ پید کرنا چاہئے – پریس کلب آف پاکستان یوکے کے صدر شوکت قریشی – اور دوسرے عہدیدران سمیرا اشرف – نعیم طاھر اور دوسروں نے بھی حضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے رفقاء کی دین اسلام کی خاطر دی گئ قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا
پریس کلب آف پاکستان یو کے کی جانب سے پیغام کربلا میں شریک شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جیت ہمیشہ حق وسط کی ہوتی ھے – ہمیں حق و سچ کا علم بلند کرنا چاہئے چاہے جان کی قربانی کیوں نہ دینی پڑے
