پاکستان بیس بال بلائینڈ ٹیم اور اٹلی کی بیس بال بلائینڈ ٹیم کا مانچسٹر ائیرپورٹ پر استقبال کیا گیا

Spread the love

یوکے بیس بال بلائینڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے اتوار دو اگست اور اتوار تین اگست کو چیتھم ہل سپورٹس کلب مانچسٹر میں ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان بیس بال بلائینڈ ٹیم اور اٹلی کی بیس بال بلائینڈ ٹیم کا مانچسٹر پہنچنے پر یوکے بیس بال کے ممبران نے مانچسٹر ائیرپورٹ پر استقبال کیا –

مانچسٹر عارف چودھری

بعد میں کوکوز ریسٹورنٹ راچڈیل کے چیف ایگزیکٹو چودھری کالے خان اور انکے صاحبزادوں کی جانب تینوں ٹیموں کو عیشیائیہ دیا اس موقع پر ٹورنامنٹ کے روح رواں شیراز چوہان نے کہا کہ ٹورنامنٹ بہت دلچسپ ھو گا – امید تینوں ٹیمیں اچھا کھیلیں گی – اس موقع پر تینوں ٹیموں کے کوچز اور کھلاڑیوں نے نے میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ دو دن کے ٹورنامنٹ میں تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچز کھیلیں گے اور اتوار کو فائنل ھو گا اور انعامات تقسیم کئے جائیں گے -پاکستانی بلائینڈ بیس بال ٹیم اور اٹکی بلائینڈ بیس بال ٹورنامنٹ نے یو کے بیس بال بلائینڈ ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کے انتظامات کئے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ بہت دلچسپ ھو گا امید ہے لوکل شائقین کی بہت بڑی تعداد میچز دیکھنے گراؤنڈمیں آئیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں