جشن آزادی پاکستان معرکہ حق شایان شان طریقے سے منانے کے لئے برمنگھم میں ایک زبردست پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے،مرزا فیصل محمود

Spread the love

برمنگھم (چوہدری عارف پندہر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان برطانیہ کے سینیئر نائب صدر اور القلم پریس کلب پاکستان برطانیہ کے صدر مرزا فیصل محمود نے کہا ایام جشن آزادی پاکستان معرکہ حق شایان شان طریقے سے منانے کے لئے برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم میں 7 اگست بروز جمعرات 4:00 بجے ایک زبردست پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں سابق وزیر آزاد جموں و کشمیر راجہ جاوید اقبال کیانی ،ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر شبیر احمد قائم خانی ،برمنگھم سٹی کونسل کے کونسلرز ، وکلاء ،صحافی برادری ،سوشل میڈیا اسٹارز عدنان امان اللہ خان سن آف کامیڈی معروف کامیڈین کنگ امان اللہ خان مرحوم ،مسٹر پاکستانی اور دیگر اسٹارز ،بزنس مین ،مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان،خواتین و حضرات اور بچوں کے علاوہ مختلف شعبوں سے وابستہ اعلی شخصیات شرکت کریں گے مرزا فیصل محمود نے مزید کہا کہ دعوت نامے ارسال کر دئیے گئے ہیں اور عوام میں بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کو لے کر عوام میں بہت جوش و خروش پایا جاتا پروگرام کے دن ھال پاکستانی پرچم جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا جایا گا ،پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا جاۓ گا ،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ اقبال کے فرمودات پڑھے اور سناۓ جائیں گے ،ہاتھوں کی زنجیر بنا کر تجدید عہد کا عملی مظاہرہ کیا جاۓ گا اور بہت کچھ ہو گا اس طرح کے پروگرامز نا صرف اورسیز پاکستانیوں کا اپنے پیارے وطن پاکستان سے محبت کا والہانہ اظہار ہے بلکہ اپنے نسلوں کو اپنے وطن سے جوڑنے کا بھی باعث بنے گا اور اس موقع پر عہد بھی کیا جاۓ گا کہ ہم اپنے پیارے وطن پاکستان کو عظیم سے عظیم تر عظیم تر بنائیں گے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں