
لندن، میرپور ( عارف چودھری )
برطانوی وزیر انصاف سر نکولس ڈیکن نے چیئرمین جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین ستارہ ء پاکستان کو 5 اگست 2019 کے تناظر میں یوم استحصال پر اپنی بھرپور حمایت کی یقین دہائی کروا دی، ہندوستان برطانیہ میں بھی ناک آؤٹ، جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے سربراہ بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین ستارہ ء پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی، آرٹیکل 370 اور 35 اے کی بحالی اور کشمیر کا خصوصی سٹیٹس واپس لینے کی طرف بین الاقوامی سطح کی پیشرفت،
جموں و کشمیر تحریکِ حق خود ارادیت انٹرنیشنل برطانیہ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے برطانوی وزیر انصاف سر نکولس ڈیکن سے ملاقات کے دوران ہندوستان کی ریاست اور ہندوستانی فوج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی، وفد کی قیادت بانی چیئرمین جموں و کشمیر تحریکِ حق خود ارادیت انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین ستارہ ء پاکستان نے کی، سر نکولس ڈیکن ممبر برطانوی پارلیمنٹ کے سکن تھروپ آفس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں جے کے ایس ڈی ایم آئی کے سرپرست اعلیٰ سردار عبد الرحمن خان، راجہ شوکت خالق ایڈووکیٹ سابق مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر، ہیری بوٹا ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹر جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل اور سردار عابد حسین شامل تھے، اس موقع پر راجہ نجابت حسین ستارہ ء پاکستان چیئرمین جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل نے برطانوی وزیر انصاف کو عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹس کی روشنی میں ہندوستان کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، بچوں اور نوجوانوں کے جبری اغوا، بچیوں اور خواتین کی عصمت دری کے ان گنت سانحات سے آگاہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر توجہ دینے پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر انصاف سر نکولس ڈیکن کا ہم کشمیری عوام کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ ہر سطح پر ہندوستانی مظالم پر آواز بلند کی ہے، سر نکولس ڈیکن نے وفد کو یقین دلایا کہ 5 اگست 2019 کے تناظر میں ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر وہ اپنے دیگر ساتھی وزراء کے ساتھ خصوصی بریفنگ اور میٹنگ میں ڈسکشن کریں گے اور حکومت برطانیہ سے انسانی حقوق اور خواتین کی ہراسانی پر سنجیدہ اور ٹھوس مؤقف اپنایا جائے گا، وفد نے چیئرمین جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین ستارہ ء پاکستان کے ہمراہ برطانوی وزیر انصاف سر نکولس ڈیکن کو یوم استحصال کشمیر کے تناظر میں برطانوی پارلیمنٹ اور برطانوی ہاؤس آف لارڈز میں اپنے مختلف فنکشنز اور ایونٹس میں بھی مدعو کر لیا، وفد نے برطانوی وزیر انصاف سر نکولس ڈیکن کو جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی
