اولڈھم عارف چودھری
ادارہ نورالاسلام انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ عالمی مبلغ اسلام و سفیر امن حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے خلفا خاص حاجی عبد القیوم مدنی ، محمد ندیم ارشاد ،الحاج محمد اشفاق وارثی ، امجد حسین ، قدیم کے ہمراہ انکا والہانہ استقبال کیا ۔ اسلام کی سربلندی اور دیار غیر میں بسنے والی نوجوان نسل کا دین اسلام سے ناطہ جوڑنے رکھنے بارے باہمی تبادلہ خیال ہوا ۔ الحاج محمد اشفاق وارثی ،حاجی عبد القیوم مدنی نے آقائے کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کے ساتھ حضرت بی بی فاطمتہ الزہرہ کی شان میں منقبت پیش کر کے محفل میں روحانی وجد پیدا کر دیا .علامہ غلام اکبر ساقی نے کہا کہ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی دین اسلام کی سربلندی کے لیے ادارہ نورالاسلام کے توسط سے جو خدمات انجام دے رہے ہیں قابل ستائش رشک و فخر ہیں ہمیں انکی ہر طرح سے معاونت کرنی چاہیے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کو فرقہ واریت کی دلدل میں پھنسا کے اپنے مضموم مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ہمیں بالغ نظری کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے انکے مضموم ارادوں کو خاک میں ملانا ہو گا اہل بیت سے عقیدت و محبت کا لگاؤ دراصل ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیراور فلسطین کے مظلوم و نہتے مسلمانوں کی فتح و نصرت کے لیے دعا کی ۔ ادارہ نورالاسلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے سیکرٹری نشر و اشاعت خلیفہ بابر علی قادری مدنی اور انکے جواں سال بیٹے کی حادثاتی شہادت کی موت اور پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کے بھانجے محمد اسلم کی فوتگی پر انکی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی ۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے علامہ غلام اکبر ساقی کے جذبات احساسات اور تعریفی کلمات کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کے لیے ملکر کام کرتے رہیں گے دین اسلام کی سربلندی اور مضبوطی کے لیے ہمیں فرقہ پرستی کی راہ پر گامزن کرنے والی قوتوں کو شکست فاش دینا ہوگی ۔
