خزینہ شعر و ادب انٹرنیشنل یوکے کی بانی و صدر انٹر نیشنل شاعرہ نغمانہ کنول شیخ اور چیئرمین شیخ امتیاز اقبال اور انکی ٹیم کی جانب سے اولڈہم لائبریری میں ساٹھویں سالانہ عالمی مشاعرے کا انعقاد

Spread the love

لندن عارف چودھری
مہمان خصوصی راہ ادب فرانس کی بانی و صدر ممتاز ملک ، جرمنی سے آئے سید سرور غزالی،راجہ فاروق حیدر،کشور ٹبات جبکہ صدارت کینیڈا سے آئے ڈاکٹر سید تقی علی عابدی نے کی ۔ میزبانی کے فرائض خزینہ شعر و ادب انٹرنیشنل یوکے کی بانی و صدر نعمانہ کنول -صابرہ ناہید چودھری اور میاں عامر نے ادا کیے ۔ خزینہ شعر وادب انٹرنیشنل یوکے کے چئیرمن شیخ امتیاز نے مہمانوں کا استقبال کیا ، سید سجاد حیدر شاہ -شمشاد وحید غنی ،عاصم منصور ، محمود اصغر چودھری -سید المعارف شاہ اور خزینہ شعر و ادب انٹرنیشنل یوکے کی اراکین شبنم مرزا ، سائرہ پونا والے ،سیماں شیخ،سمیرہ عارف ،صابرہ ناہیدچودھری – مشاعل عقیل ، کوکب ناز،حمیرا ثنا،میاں عامر علی،شہزاد مرزا،صبیح شیخ ،ڈاکٹر ابراہیم ،صغرا، محمد اشرف ،عابدہ شیخ،لیاقت علی عہد،-محمد صدیق پونا والے کے علاوہ دیگر نے شرکت کر کے عالمی مشاعرے کی رونق کو چار چاند لگا دیے ۔ممتاز ملک نے کہا کہ انتہائی خوبصورت محفل کا انعقاد ہوا جس میں اردوادب سے لگاؤ رکھنے والے شعرا کرام نے اپنا کلام پیش کیا میزبان نعمانہ کنول کی اردو ادب کو فروغ دینے کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔سرور غزالی نے کہا کہ اردو ادب کے فروغ بارے نعمانہ کنول شیخ اور امتیاز شیخ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔قطر سے آئ ثمرین ندیم قمرنے کہا کہ خزینہ شعر و ادب انٹرنیشنل یوکے نے عالمی مشاعرے کا انعقاد کر کے ہمیں بے حد متاثر کیا انکی کاوشیں قابل ستائش و فخر ہیں ۔ خزینہ شعر و ادب انٹرنیشنل یوکے کے چئیرمن امتیاز شیخ نے کہا کہ دوسرے ممالک سے تشریف لائے مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ خزینہ شعر و ادب انٹرنیشنل یوکے کی بانی و صدر نعمانہ کنول شیخ نے بھی دنیا بھر سے آئے مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اردو ادب و زبان کو عالمی سطح پر زندہ جاوید رکھنے کے لیے ہماری کاوشیں جاری ہیں تاکہ نوجوان نسل کو اردو ادب سے جوڑے رکھا جائے ۔عالمی مشاعرے میں شریک دیگر افراد نے بھی خزینہ شعر و ادب انٹرنیشنل یوکے کی اردو زبان کو عالمی سطح پر فروغ دینے کی کاوشوں سے بے حد متاثر ہونے کے ساتھ اسے قیمتی اثاثہ قرار دیا ۔ممتاز شعراء کو خصوصی شیلڈز بھی دی گئیں – بری امام کے گدی نشین پیر سید المعارف شاہ نے خصوصی دعا کروائ –
خزینہ شعر و ادب انٹرنیشنل یوکے کی اردو زبان کی ترویج و اشاعت کے ساتھ اردو ادب کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کرانے کی کاوشیں تاریخ کے سنہری حروف میں لکھی و جانی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں