لندن عارف چودھری
جس میں تمام شہریوں کے لیے مساوات اور مذہبی آزادی کے بانی وژن کی تصدیق کی گئی۔ وفد نے ایک یادداشت پیش کی جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے مذہبی اقلیتوں کی فلاح و بہبود، تحفظ اور نمائندگی کو بڑھانے کے لیے کیے گئے اہم اقدامات کو تسلیم کیا گیا، جس میں ٹارگٹڈ سول سروسز ٹریننگ کا آغاز، اقلیتی حقوق کے تحفظ کے لیے کمیشن کا قیام، اقلیتی تہواروں کی سیکیورٹی کے لیے مالیاتی گرانٹس میں توسیع اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی میں بہتری شامل ہے۔
تارکین وطن کے نمائندوں نے حالیہ اقدامات جیسے کہ پنجاب حکومت کے اقلیتی کارڈ، کرسمس اور دیوالی کی گرانٹس میں اضافہ، سکھ خاندانوں کے لیے مالی امداد، سندھ کے اقلیتی اسکالرشپ پروگرام، اور سینکڑوں مذہبی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو سراہا۔ یہ اقدامات پاکستان بھر میں اقلیتوں کے ثقافتی، سماجی اور اقتصادی حقوق کے تحفظ کے لیے بڑھتے ہوئے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
ہائی کمشنر نے حکومت پاکستان کے آئینی ضمانتوں کو برقرار رکھنے اور بانی قوم کے وژن کے مطابق سب کے لیے ایک جامع، محفوظ اور مساوی معاشرے کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔
