یو جی آرٹ اینڈ کلچر کے جنرل سیکرٹری شعیب خان کے قریبی عزیز رضا الٰہی پاکستان میں وفات پا گئے

Spread the love

مانچسٹر (اردو گلوبل نیوز) مانچسٹر کی ممتاز سماجی، سیاسی و کاروباری شخصیت راسب خان اور یو جی آرٹ اینڈ کلچر کے جنرل سیکرٹری شعیب خان کے قریبی عزیز رضا الٰہی پاکستان میں وفات پا گئے۔

اردو گلوبل کے سی ای او محمد شہزاد علی مرزا، آرٹ اینڈ کلچر کی صدر صابرہ ناہید چوہدری، اردو گلوبل کے ڈائریکٹر چوہدری عبد الرفیق و سجاد شاہ، اوپن کچن کے صدر عامر خان، یو جی ویمن ونگ کی صدر شبانہ اقبال، اوپن کچن فوڈ بینک کے انچارج محی الدین چیمہ، حاجی شبیر، حفیظ چوہان، علی بھائی، عبد الجبار، محمد یاسین اور دیگر ممبران نے راسب خان سے اظہار تعزیت کیا۔

شرکائے تعزیت نے دعا کی کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں