عظیمیہ فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کی جانب سے ہم آہنگی پیدا کرنے کے حوالہ سے عثمانیہ ہال مانچسٹر میں یوم آدم منایا گیا

Spread the love


– ⁠لندن عارف چودھری
– جس میں تمام مزاہب سے تعلق والی کمیونٹی نے شرکت کی – سماجی سرگرم خاتون فرزانہ افضل نے کہا حضرت آدم علیہ السلام کے یوم پیدائش کو عظیمیہ فاؤنڈیشن ہر سال مناتی ہے ۔روچڈیل کونسل کی مئیر کونسلر جینٹ ایمزلی نے کہا کہ بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے کے لیے ایسی تقریبات کا انعقاد ضروری ہے۔ ڈپٹی مئیر کونسلر فیصل رانا نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر جسطرح کشیدہ صورتحال ہے ایسے میں بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق کے لیے ضروری ہے کہ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد تواتر سے ہو ۔ڈپٹی لارڈ میئر مانچسٹر سٹی کونسلر شوکت علی نے کہا کہ عظیمیہ فاؤنڈیشن بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق و یگانگت کو فروغ دینے کے لیے بنیادی کرارا ادا کر رہی ہے عظیمیہ فاؤنڈیشن کے رکن عمران خان عظیمی اور دوسروں نے کہا کہ سادہ سی بات ہے ہم سب حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں ہمیں انسانیت کے اندر باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے ۔نوید عظیمی نے کہا کہ ہمیں تسلیم کرنا ہو گا کہ ہم سب حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں اور ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہنا ہو گا اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے ۔مرزا بشیر عظیمی اور اخلاق عظیمی نے کہا کہ سلسلہ عظیمیہ کے تحت ہماری کوشش ہوتی ہے کہ تمام انسانیت کو قرآنی توحید کے تحت اکٹھا کیا جائے انسانیت کے اندر اتحاد تب قائم ہو گا جب سب ایک نظریہ توحید پہ متفق ہو جائیں گے ۔

عظیمیہ فاؤنڈیشن کی جانب سے حضرت آدم علیہ السلام کے یوم پیدائش کو منانے کا مقصد بنی نوع انسان کے اندر باہمی ہم آہنگی اتحاد و اتفاق اور یگانگت کو فروغ دینا ہے تاکہ دنیا امن کا گہوارہ بن سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں