
لندن عارف چودھری
۔ نئے تعینات قونصل جنرل امتیازفیروز گوندل ۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ و تجارتی مشیر ترکیہ افضل خان – ایم پی یاسمین قریشی – قزقستان کے اعزازی قونصل عابد لطیف چوہان – پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمن – مسلم لیگی راہنما باسط بٹ – چودھری مسرت – ہاکی پلیئر خواجہ جنید – عالیہ ہاشمی – مزمل حسین باجوہ – برگیڈئیر احسان – , کمیونٹی ویلفئیر اتاشی مصباح نورین ،کمیوٹنی تجارتی اتاشی اویس فاروقی و دیگر سرکردہ شخصیات و کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت ۔ قونصل جنرل امتیاز فروز گوندل نے کہا کہ گریٹر مانچسٹر میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے جشن آزادی پاکستان کو منایا جو کہ ایک زندہ قوم کی علامت ہے انکا مزید کہنا تھا کہ افوج پاکستان نے دشمن کو ثابت کیا ہے اگر ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم تمھیں عبرت کا نشان بنا دیں گے ہماری قوم کا جذبہ و ہمت جواں و مضبوط ہے ۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ و مشیر برائے تجارت ترکیہ افضل خان نے جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن بسنے والے پاکستانیوں کا دل ہمیشہ مادر وطن کے ساتھ دھڑکتا ہے ہم سب کو پاکستان کے لیے اپنے حصے کا دیا جلانا چاہیے تاکہ پاکستان ترقی کی منازل طے کرے ۔کمیونٹی ویلفئیر اتاشی مصباح نورین نے کہا کہ اس سال ہم دوہری جشن آزادی منا رہے ہیں کیونکہ ہم نے پڑوسی ملک بھارت کو جنگ میں عبرت ناک شکست سے دوچار کیا افواج پاکستان کی وجہ سے قوم کا سر فخر سے بلند ہے۔ تجارتی ویلفئیر اتاشی اویس فاروقی نے کہا کہ ہم نے جشن آزادی پر پاکستانی ثقافت و ورثہ کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف اسٹالز بھی سجائے ہیں جشن آزادی کی خوشی کو دشمن سے جنگ میں جیت سے چار چاند لگے۔فادر فلک شیر ، عالیہ ہاشمی ،خواجہ کلیم ، مسرت چوہدری ،و دیگر سرکردہ شخصیات نے بھی جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مادر وطن کی طرف اٹھنے والی میلی آنکھ نکال دیں گے پاکستانی ایک زندہ قوم ہے جواپنے وطن کا دفاع کرنا جانتی ۔ جشن آزادی کی رنگ برنگی پروقار تقریب میں بچوں نے ٹیبلو شو پیش کیا جبکہ گلو کاروں کی مدبھری آواز سے فضاء ملی ترانوں سے گونج اٹھی ۔ آج کی کامیاب تقریب کے انعقاد پر آفیسر چودھری عامر اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے
پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں جشن آزادی کی رنگ برنگی پروقار تقریب میں گریٹر مانچسٹر میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے مادر وطن کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی و خوشحالی استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
