لندن، عارف چودھری
پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج لندن میں برطانیہ کی نائب وزیرِاعظم اینجلا رینر سے ایک مثبت اور نتیجہ خیز ملاقات کی۔
اس ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے وسیع اور دیرپا تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت پر زور دیا اور اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ قریبی عوامی تعلقات اور مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون سے دوطرفہ تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں
نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ نے برطانیہ میں آباد پاکستانی نژاد کمیونٹی کی خدمات کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ ایک جامع اور مستقبل پر مبنی شراکت داری کا خواہاں ہے۔ انہوں نے برطانیہ کی نائب وزیرِاعظم اینجلا رینر کو اسلام آباد کے دورے کی دعوت بھی دی۔
