محمددانیال مقصود کی شادی خالہ زاد سنیہا محمود کے ساتھ انتہائی جوش و خروش رنگ برنگی تقریب کے ساتھ انجام پائی

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری

۔ بارات بینڈ باجوں کے ساتھ برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ گئ جبکہ ولیمہ کی تقریب کا انعقاد ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں ہوا ۔ برطانیہ بھر کی سیاسی سماجی ومذہبی شخصیات جن میں کاروباری شخصیت راجہ صغیر کاکڑوی – اولڈہم کونسل کے سابق مئیر حضرات چوہدری ریاض احمد ،شعیب اختر -عتیق الرحمان ، سابق رکن کشمیر کونسل چوہدری خورشید احمد ، ذوالفقار چوہدری ، رزاق قادری ، چوہدری عبد المجید ، ناصر چوہدری ، محمد الیاس ، ممتاز بین الاقوامی تجارتی شخصیت لاہور سے خصوصی طور پر شادی میں شرکت کے لیے ذوالفقار چوہان، انکی اہلیہ کاشفہ چوہان، لخت جگر طاھا رفیق چوہان – کونسلر راجہ شبیر کاکڑوی – چودھری اقبال – عارف مقصود – چودھری عمر عارف – ، ڈاکٹر داؤد قاضی،سئنیر صحافی حضرات ، محمد اسحاق چوہدری ، چوہدری محمد عارف پندھیر و برطانیہ بھر سے سرکردہ شخصیات کی شرکت۔ ولیمہ کی دعوت کا مذید رنگین بنانے میں مقامی گلوکار علی عمران اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد رفاقت علی اور انکے بیٹے نے گیت گا کر فضاؤں میں ایسے جادوئی رنگ بکھیرے کے ہال میں موجود سبھی جھوم اٹھے اور ڈانس کے بغیر نہ رہ سکے ۔۔ لالہ دل خان کی گرم گرم جلیبی نے مٹھاس میں مزید اِضافہ کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں