لندن عارف چودھری
مسئلہ کشمیر کا واحد پرامن حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں “رائے شماری” ہے جس کے ضامن اقوام متحدہ کے ممبرز 194 ممالک ہیں، ہندوستان اپنے عہد سے روگردانی نہیں کر سکتا، تحریکِ حق خودارادیت انٹرنیشنل کی مثبت اور پرامن کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، آپ رضاکارانہ طور پر ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں، قونصل جنرل امتیاز گوندل، تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین ستارہ ء پاکستان کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کی مانچسٹر میں نو تعینات شدہ قونصل جنرل آف پاکستان امتیاز گوندل سے ملاقات کی، پاکستانی قونصلیٹ میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر یاسمین خان چیئر پرسن انٹرنیشنل لابی برائے کشمیر JKSDMI ، کونسلر نائلہ شریف چیئرپرسن JKSDMI برطانیہ، ہیری بوٹا ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹر، راجہ جاوید طارق جنرل سیکرٹری JKSDMI گریٹر مانچسٹر، یاسمین عالم سیکرٹری اطلاعات، روبینہ خان چیئرپرسن گریٹر مانچسٹر، نغمانہ کنول شیخ چیئرپرسن کلچرل ونگ جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل، مس مومنہ لطیف چیئر پرسن یوتھ، کونسلر نائلہ ابراہیم اولڈھم، ڈاکٹر مہوش جبین ایگزیکٹو کمیٹی ممبر، صدف ملک ایگزیکٹو کمیٹی ممبر و دیگر شامل تھے، راجہ نجابت حسین ستارہ ء پاکستان کی قیادت میں وفد نے نو تعینات شدہ قونصل جنرل پاکستان برائے مانچسٹر امتیاز گوندل کو مانچسٹر اور شمالی برطانیہ میں آنے والے ایام میں جنوں و کشمیر تحریکِ حق خودارادیت انٹرنیشنل کے مختلف پروگراموں پر تفصیلی بریفننگ دی، وفد نے امتیاز گوندل کو مانچسٹر تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی اعلیٰ صلاحیتوں اور کمٹمنٹ سے پاکستان کا روشن چہرہ بھی دنیا کے سامنے پیش کریں گے اور ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کے لئے ہماری راہنمائی بھی جاری رکھیں گے، قونصل جنرل امتیاز گوندل نے بانی چیئرمین جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین ستارہ ء پاکستان سمیت تمام وفد کو یقین دلایا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں JKSDMI کی بھرپور سپورٹ جاری رکھیں گے
