راجہ نجابت حسین ستارہءِ پاکستان کی قیادت میں برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سابق رہنما اور رکن پارلیمنٹ جیریمی کوربن سے ملاقات کی۔

Spread the love


لندن عارف چودھری
وفدمیں سیکرٹری جنرل محمد اعظم، سابق لارڈ میئر آف بریڈفورڈ چوہدری رنگ زیب، سابق میئر آف اولڈہم کونسلر شعیب اختر، ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹر ہیری بوٹا اور انفارمیشن سیکریٹری یاسمین عالم شامل تھے۔اس موقع پر جیریمی کوربن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے جسے کشمیری عوام کی امن پسند خواہشات کے مطابق پرامن طور پر حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کی آواز کو سنے اور اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔ جیریمی کوربن نے کشمیریوں کے حق میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور بیداری کی مہمات کو سراہا اور کہا کہ ان کوششوں کے ذریعے ہی عالمی سطح پر رائے عامہ ہموار کی جا سکتی ہے۔JKSDMI کے رہنماؤں نے جیریمی کوربن کی مسلسل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تنظیم برطانیہ اور یورپ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ راجہ نجابت حسین نے اس موقع پر کہا کہ JKSDMI برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر دوست گروپس کے ساتھ مل کر ایک نئی مہم کا آغاز کر رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ اراکینِ پارلیمنٹ کو کشمیر کے حقِ خودارادیت کے حق میں متحرک کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی لندن اور دیگر شہروں میں بڑے پیمانے پر کانفرنسز اور سیمینارز منعقد کیے جائیں گے جن میں کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ برطانوی سیاستدان بھی شریک ہوں گے تاکہ کشمیر کے مسئلے کو عالمی ایجنڈے پر دوبارہ اجاگر کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں