اردو گلوبل نیٹ ورک کے ویمن گروپ ، اوپن کچن اور آرٹ اینڈ کلچر کی طرف سے سرور کائنات ، محبوب کائنات کی شان میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا

Spread the love


اردو گروپ نیٹ ورک ( صابرہ ناہید ) کے ویمن گروپ ، اوپن کچن اور آرٹ اینڈ کلچر کی طرف سے سرور کائنات ، محبوب کائنات کی شان میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں مانچسٹر اور گردونواح سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ ۔ تقریب کا آغاز ویمن ونگ کی صدر شبانہ اقبال نے کیا اور مختصر تعارف کے بعد انھوں نے مشعل عقیل کو نظامت کی دعوت دی مشعل عقیل نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ عابدہ شیخ نے حمد باری تعالٰی پیش کی ۔ تقریب کی مہمان خصوصی قونصل جنرل آف پاکستان کی اہلیہ اور اپواء مانچسٹر کی چیئرپرسن نوشین امتیاز گوندل تھیں اور انھوں نے اپنی تقریر میں اردو گلوبل کی تمام ٹیم کو جشن میلاد النبی کی مبارکباد پیش کی اور پیغام دیا کہ اس مبارک موقع پر ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اسوہ حسنی پر چلیں اور اپنی آنے والی نسل تک اپنے نبی کے احکامات کو پہنچائیں ۔ ہماری مہمان بری کی سابقہ میئر کونسلر شاہینہ ھارون نے اپنی تقریر میں ویمن ونگ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پیغام دیا کہ اس مبارک مہینے کی مناسبت سے میں یہ کہنا چاہوں گی کہ جتنا بھی ہو سکے دردو شریف کا ورد رکھیں اور نیکی کے کاموں میں لگے رہیں۔ اس دوران مشعل عقیل درود کا ورد جاری رکھا ۔ ویمن ونگ کی سرپرست شبنم مرزا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تمام نعت خواں خواتین کو دوپٹے پیش کیئے اور مہمانان خصوصی کو بھی خصوصی سکارف پیش کئے۔ اورنعتوں کا نذرانہ پیش کیا۔ فیلو فیلڈ کی کونسلر مقدسہ بانو نے خصوصی شرکت کی اور میلاد کی مبارک پیش کی۔ نعت خواں خواتین میں آرٹ اینڈ کلچر کی جوائنٹ سیکرٹری فائقہ گل ، نازی باجی، اور دیگر شامل تھیں ۔ آرٹ اینڈ کلچر کی صدر صابرہ ناہید نے اوپن کچن ، یو جی آرٹ اینڈ کلچر اور یمن ونگ کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ اردو گلوبل کی ٹیم نے بھی مل کر نعت پڑھی ۔ ۔ویمن ونگ کی نائب صدر تنزیلہ ضیاء نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اوپن کچن کی کارکن عاصمہ کو تعریفی سند سے نوازا کیا گیا۔ شائستہ کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ خزانچی لبنی اور دیگر نے مہمانوں کی تواضع کی۔ باجی فرح نے خوبصورت بیان پیش کیا جس سے خواتین کو اسلام کے بارے آگاھی حاصل ہوئی بعد میں خواتین نے مل کر شان رسول میں سلام پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں لنگر کا خصوصی انتظام تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں