۔ برطانیہ بھر سے بارہ ٹیموں کی شرکت ۔ آزاد کشمیر کے سابق والی بال کھلاڑی پاکستان سے آئے محمد یاسین رکھیالوی ، ڈی پی و پاکستان والی بال ٹیم کے سابق کوچ سردار فاروق اور کونسلر نوید چوہان اور پاکستان آرمی کے سابق والی بال کھلاڑی استاد رشید کی خصوصی شرکت ۔


لندن عارف چودھری
ہیپی سنگھ والی بال کلب برمنگھم کی ٹیم نے آزاد جموں کشمیر والی بال کلب اولڈہم کو انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ اپنے نام کیا ۔ میزبان ٹیم اولڈہم والی بال کلب کوارٹر فائنل میں ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئ۔ مہمانان خصوصی محمد یاسین رکھیالوی ، استاد رشید اور ڈی پی سردار فاروق نے جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میڈل پہنائے ۔ مہمانان خصوصی کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئیں ۔ محمد یاسین رکھیالوی نے کہا کہ والی بال ہماری ثقافت کا حصہ ہے نوجوان نسل اس کھیل کو زندہ رکھنے کے لیے جو اقدامات اٹھا رہی ہے قابل ستائش ہے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے ۔سابق مینجر پاکستان والی بال سردار فاروق نے کہا کہ پرانے ساتھیوں سے ملاقات کا موقع ملا والی بال آزاد کشمیر کا قومی کھیل ہے اسے برطانیہ میں زندہ رکھنے کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں میڈیا والی بال کے فروغ بارے اپنا فعال کردار ادا کرے۔ کونسلر نوید چوہان نے کہا کہ برطانیہ بھر سے بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیتی ہیں جس سے باہمی ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے ۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر عمران چوہان ، چوہدری مطلوب ، طاہر اقبال ، جاوید طارق و دیگر نے معزز مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے اس سلسلے کو تواتر سے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ ٹورنامنٹ میں شرکائے ٹورنامنٹ نے کھیل جیسی سرگرمیاں ذہنی و جسمانی صحت کے لیے انتہائی اہم ہیں ۔ والی بال ہماری ثقافت کا حصہ ہے ضروری ہے ہم اسے نوجوان نسل تک منتقل کریں اس سے ایک دوسرے کے ساتھ باہمی میل جول بڑھتا ہے ۔ جیتنے والی ٹیم کو انعامی رقم بھی دی گئ ۔ شائقین ٹورنامنٹ سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔
کھیل جیسی ذہنی و جسمانی طور پر صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہیں
