
لندن عارف چودھری
ملی نغمے پیش کئے گئے -کیک بھی کاٹا گیا – نظامت کے فرائض ڈاکٹر حسنہ نے احسن طریقے سے ادا کئے جس میں شعبہ میڈیکل میں پیشہ وارانہ خدمات بارے ایک دوسرے کے تجربات کا تبادلہ خیال ہوا کامیابی کے سفر بارے روداد بھی بیان کی ۔ پروفیسر ڈاکٹر موغیس اے بیگ ڈین فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ ڈینٹیسٹ – یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹرسٹی لاہور کی پرنسپل ڈاکٹر مہوش عروج – اے پی پی ایس کے بانی ڈاکٹر عبدالحفیظ کے علاوہ سو سے زائد میڈیکل کے مختلف شعبوں میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کی شرکت ۔ ڈاکٹر جمیل نے کہا کہ میزبان نے ایک خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا جس سے ایک دوسرے سے باہمی تبادلہ خیال کا موقع ملا ۔ سیاسی سماجی شخصیت کونسلر گوہر نے کہا کہ تقریب کے انعقاد کا خاص مقصد یوم دفاع پاکستان پر ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے جان کا نذرانہ پیش کر کے ہمارے مستقبل کو محفوظ و مستحکم بنایا ۔ لاہور سے آئے ڈین پروفیسر ڈاکٹر مغیث بیگ نے کہا کہ ہم اپنے ایلومنیز سے فارغ التحصیل ڈاکٹروں سے میل ملاقات کے لیے تاکہ برطانیہ میں انہوں نے جو مقام پایا اس بارے پتہ چل سکے اور مستقبل میں ہم جو انکی معاونت کر سکتے ہیں اس بارے جان سکیں ۔ڈاکٹر حسنہ نے کہا کہ برطانیہ میں ایلومنیز ساتھیوں سے میل جول اچھا لگا ہمارے لیے برطانیہ آنے کا تجربہ انتہائی شاندار رہا ۔ڈاکٹر مہوش عروج نے کہا کہ ہم نے ایک ساتھ تین خوشیوں کا اکٹھے جشن منایا یوم دفاع کے حوالہ سے ہماری فضائیہ نے بھارت کو جنگ میں شکست فاش دی ۔ڈاکٹر عبد الحفیظ ایم بی ای کا کہنا تھا کہ ہم نے یوم دفاع پاکستان پر پاکستان کی فضائیہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان سے ڈاکٹروں کے وفود بھی آئے ہوئے ہیں ان سے بھی باہمی تبادلہ خیال ہوا ۔ڈاکٹر طارق متین اور ڈاکٹر کامران آفتاب نے بھی تقریب کو مثبت اور انتہائی معلوماتی قرار دیا ۔ میزبان ڈاکٹر ذیشان غفار نے کہا تقریب کے دو مقاصد تھے ایک یوم دفاع پاکستان پر پاکستان فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنا جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا دوسرے لاہور سے فارغ التحصیل ڈاکٹروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے کرنا اور جو برطانیہ میں طالب علم ڈاکٹر آئے ہوئے انکی ہر طرح سے راہنمائ و مدد کرنا پاکستان لاہور سے بھی ڈاکٹروں کے مختلف وفود نے شرکت کی جس سے ایک دوسرے کے خیالات جانے کا موقع ملا تاکہ ایک ایسی حکمت عملی وضع کی جائے جس سے آگے بڑھا جائے ۔ ممتاز سیاسی سماجی شخصیت گوھر الماس خان کی صاحبزادیوں نے بھی آج کے پروگرام کو یادگار قرار دیا –
لاہور میڈیکل کالج سے فارغ التحصیل طلبا کے درمیان باہمی ہم آہنگی سے برطانیہ اور پاکستان کے مضبوط روابط استوار ہونے کے ساتھ میڈیکل سائنس بارے برطانیہ سے استفادہ حاصل کیا جا سکے گا
