خزینہ شعروادب انٹرنیشنل کی جانب سے نو منتخب ممبران ڈاکٹر لیاقت ملک ، مسز نازیہ لیاقت علی ، شاشتہ فضل اور شازیہ انور کے اعزاز میں خصوصی محفل کا اہتمام کیا گیا

Spread the love


خزینہ شعروادب انٹرنیشنل ( صابرہ ناہيد مانچسٹر ) کی جانب سے نو منتخب ممبران ڈاکٹر لیاقت ملک ، مسز نازیہ لیاقت علی ، شاشتہ فضل اور شازیہ انور کے اعزاز میں خصوصی محفل کا اہتمام کیا گیا ۔ اس کے علاوہ سکاٹ لینڈ سے آئی ہوئی شاعرہ اور خزینہ شعروادب انٹرنیشنل کی سکاٹ لینڈ کی صدر کشور ثبات کی کتاب کی رونمائی بھی کی گئی۔ محفل کا اہتمام بانی و صدر نغمانہ کنول شیخ کی رہائش گاہ میں کیا گیا ۔ جس میں خزینہ شعروادب انٹرنیشنل کی پوری ٹیم نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز حسب معمول تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ سید المعارف شاہ نے تلاوت کلام پاک پیش کی ۔ نغمانہ کنول نے حمد اور کومل خان نے نعت رسول مقبول پیش کی۔ اس موقع پر بانی و صدر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نو منتخب اراکین ڈاکٹر لیاقت ملک ڈی ایم ٹی وی انگلش چینل ، بیگم نازیہ لیاقت علی ، شاشتہ فضل اور شازیہ کو خوشآمدید کہا۔ اور سکاٹ لینڈ سے آئی ہوئی خزینہ شعروادب انٹرنیشنل کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اسی دوران سکاٹ لینڈ کی شاعرہ کی کشور ثبات کی کتاب کی رونمائی بھی کی گئی اور خزیہ سکاٹ لینڈ کی جنرل سیکرٹری شمشاد نے کشور کے کلام کو اپنی خوبصورت آواز میں گا کر محفل میں رنگ بھر دیا۔ سکاٹ لینڈ سے عاصم منظور ، فائزہ ، خالد نے کشور کی کتاب کے بارے میں اظہار خیال کیا اور اپنے اپنے اشعار بھی سنائے۔ ، مانچسٹر سے نائب صدر عارف پندھیر ، سرپرست سجاد حیدر ، چیرمین امتیاز شیخ ، ایونٹ آرگنائزر سائرہ پونا والا ، انفارمیشن سیکرٹری و خزانچی صابرہ ناہید ، نو منتخب ڈائریکٹر فصہ بی بی ، مشہور شاعر لیاقت علی عہد، شاعرہ عابدہ شیخ ، ڈاکٹر غزالہ شاہ سومی عارف، ناز کوکب ، کومل خان ، شاشتہ فضل، شازیہ انور اور مہمان خصوصی ڈاکٹر لیاقت ملک اور مسز لیاقت ملک نے خصوصی شرکت کی اور مختلف شاعری سنا کر محفل کو محظوظ کیا ۔ ڈاکٹر لیاقت ملک اور مسز لیاقت ملک نے خزینہ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور انھوں نے ڈی ایم ٹی وی کا انگلش چینل کھولنے کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر ملک نے اس دوران ہمیشہ کی طرح اپنے خوبصورت چٹکلے سنا کر محفل میں رنگ بھر دیا۔ ۔سید المعارف نے اس موقع پر دعا کی اور پروگرام کے آخر میں پرتکلف ون ڈش کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کرن شیخ، قاسم شیخ اور جنید شخ نے بھر پور تعاون کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں