اپواء مانچسٹر کی طرف سے 10 ستمبر 2025 کو نو منتخب چیئرپرسن بیگم نوشین امتیاز گوندل کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا

Spread the love

اپواء مانچسٹر کی طرف سے 10 ستمبر 2025 ( صابرہ ناہید مانچسٹر بیورو چیف اردو گلوبل ) نو منتخب چیئرپرسن بیگم نوشین امتیاز گوندل ( مسز قونصل جنرل آف پاکستان امتیاز گوندل ) کے اعزاز میں ایک مقامی ریسٹورنٹ میں ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں تمام ممبران کی طرف سے انھیں خوش آمدید کہا گیا ۔ اس موقع پر بیگم نوشین نے تمام ممبران کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا اور اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری اپواء مانچسٹر صابرہ ناہید نے وائس چیئرپرسن اور تمام ممبران کا تعارف کروایا اور اپواء کی کارکردگی سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر چیرپرسن کی صدارت میں ماہانہ میٹنگ بھی کی گئی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ عشائیہ میں وائس چیئرپرسن بیگم عابدہ غزنوی ، جنرل سیکرٹری صابرہ ناہيد ، جوائنٹ سیکرٹری رضیہ اقبال ، ایگزیکٹو ممبر بیگم شاہدہ اختر اور بیگم فردوس راجہ نے شرکت کی اور اسی دوران بیگم فردوس راجہ کو فنانس سیکرٹری مقرر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں