خزینہ شعر و ادب انٹرنیشنل یوکے کی روح رواں ممتاز ادبی شخصیت اور شاعرہ نغمانہ کنول شیخ اور چیئرمین امتیاز شیخ کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا

Spread the love

مانچسٹر عارف چودھری

۔ اہل ادب اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کی شرکت ۔ مہمانوں کو اعزازی اسناد پیش کی گئیں – شاعروں نے اپنا کلام بھی پیش کیا ۔ ڈاکٹر لیاقت ملک نے کہا کہ اُردو ادب کے لیے نغمانہ کنول کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں پچھلی تین دہائیوں سے انکے ساتھ ادبی لحاظ سے گہرا رشتہ استوار ہے انکا شکریہ انہوں نے ہمیں عزت بخشی ۔شازیہ اور سیماں نے میزبان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے برطانیہ بھر سے مہمانوں کو مدعو کر کے ایک دوسرے ساتھ میل جول کا سنہری موقع فراہم کیا۔ لیاقت علی احد نے کہا کہ باہمی میل جول سے دیگر ساتھیوں سے ملکر خوشی ہوئ جس سے ایک دوسرے کے خیالات جاننے کا موقع ملا ۔سائرہ پونا والے نے کہا کہ ہمارے ساتھ نئے اراکین نے بھی تنظیم میں شمولیت اختیار کی ہے انہیں خوش آمدید کہتے ہیں ساتھ میں محفل شعر و شاعری کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ممتاز کاروباری اور مزہبی شخصیت اور بری امام کے گدی نشین سید معروف ہاشمی نے کہا کہ نغمانہ کنول شیخ اور امتیاز شیخ نے کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کو ایک چھت تلے اکٹھا کیا ھم انکے شکر گزار ہیں – صابرہ ناہید چودھری نے کہا کہ ہمارے جو مہمان سکاٹ لینڈ سے آئے وہ ہمارے لیے قابل احترام ہیں نئے اراکین کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ میزبان نغمانہ کنول شیخ نے کہا کہ تنظیم کے زیر سایہ اس تقریب کا انعقاد کیا نئے اراکین کو خزینہ شعر و ادب انٹرنیشنل یوکے میں شمولیت پر خوش آمدید کہتی ہوں امید ہے انکی شمولیت سے ہم مزید موثر انداز سے اردو ادب کو فروغ دینے کے لیے کام کریں گے ۔ امتیاز شیخ نے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی موجودگی نے محفل کو چار چاند لگا دیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں