اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن(ر) عادل علی نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے نیٹ کیفے ، گیمنگ شاپس ، اور سنوکر کلبس میں 18 سال سے کم عمر لڑکوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ۔ پابندی کا مقصد سکول کے بچوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے غیر اخلاقی سرگرمیوں کو روکنا ہے ۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر عوامی شکایات آرہی رہی تھی کہ سنوکر کلب ، انٹرنیٹ کیفے ، گیمنگ شاپس میں 18 سال سے کم عمر بچے سکول کی بجائے ان ایریاز کا رخ کرتے تھے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونےکی شکایات عام تھی ، جس پر اسسٹنٹ کمشنر جوکہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ بھی ہیں نے پابندی کا نوٹیفیکشن جاری کیا ہے ۔ جو کہ فوری طورپر نافذ العمل ہوگا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے انٹر نیٹ کیفیز کت مالکان کو خبردار کیا ہے کہ وہ نوٹیفیکیشن پر فوری عملدرآمد کرے ، خلاف ورزی پر مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی
