اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن(ر) عادل علی نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے نیٹ کیفے ، گیمنگ شاپس ، اور سنوکر کلبس میں 18 سال سے کم عمر لڑکوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

Spread the love

اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن(ر) عادل علی نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے نیٹ کیفے ، گیمنگ شاپس ، اور سنوکر کلبس میں 18 سال سے کم عمر لڑکوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ۔ پابندی کا مقصد سکول کے بچوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے غیر اخلاقی سرگرمیوں کو روکنا ہے ۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر عوامی شکایات آرہی رہی تھی کہ سنوکر کلب ، انٹرنیٹ کیفے ، گیمنگ شاپس میں 18 سال سے کم عمر بچے سکول کی بجائے ان ایریاز کا رخ کرتے تھے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونےکی شکایات عام تھی ، جس پر اسسٹنٹ کمشنر جوکہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ بھی ہیں نے پابندی کا نوٹیفیکشن جاری کیا ہے ۔ جو کہ فوری طورپر نافذ العمل ہوگا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے انٹر نیٹ کیفیز کت مالکان کو خبردار کیا ہے کہ وہ نوٹیفیکیشن پر فوری عملدرآمد کرے ، خلاف ورزی پر مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں