لندن عارف چودھری
جس میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات سابق مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد ، سابق مئیر بری کونسلر شاہینہ ہارون ، مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ برطانیہ کے صدر چودھری خالد ہنجرا – اے پی پی ایس کے بانی ، ڈاکٹر عبد الحفیظ – ایزی منی کے چیف ایگزیگٹیو ، ڈاکٹر لیاقت ملک – سالیسٹر مقبول ملک – مسلم لیگ ن سپین کے راہنما فیض احمد تارڈ – لیگل ونگ کے صدر رانا ضیاء اسلم – سابق سیشن جج الیاس گوندل – کاروباری شخصیت سید محمد عابد – سالیسٹر زاھد مصطفی – و دیگر کی شرکت ۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ پُرامید ہوں نئے قونصل جنرل کمیونٹی کی خدمت کرنے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب بھی کمیونٹی کی ہر طرح سے معاونت کے لیے مصروف عمل ہے تارکین وطن کا خصوصی ڈیسک اور انکے لیے شکایت درج کرنے بارے آن لائن گھر سے بیٹھ کر شکایت درج کرنے کی سہولت دی جا رہی ہے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے اسلام آباد میں تارکین وطن کے کنونشن میں جو اعلانات کیے تھے ان پر عمل درآمد کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق اشد ضروری ہے ۔ قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ قونصلیٹ کے اندر پاسپورٹ کے حصول و دیگر سہولیات کی فراہمی بارے انقلابی تبدیلیاں کر دی گئی ہیں ۔ کوئ بھی مجھے اپنے مسئلے کے لئے دفتر میں مل سکتا ھے پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان میں متاثرین سیلاب کی مدد کرنی چاہئے – سابق مئیر بری شاہینہ ہارون اور سابق مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد نے نئے قونصل جنرل کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ کمیونٹی کی خدمت میں کوئ کسر باقی نہیں چھوڑیں گے ۔ڈاکٹر عبد الحفیظ نے کہا کہ قونصل جنرل نے کمیونٹی کو مثبت پیغام دیا ہے کہ ہمیں برطانیہ میں باہمی اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ ڈاکٹر لیاقت ملک نے کہا کہ نئے قونصل جنرل سخت محنتی انسان ہیں پُرالمید ہیں وہ کمیونٹی کی بھرپور خدمت کریں گے ۔ خالد چوہدری نے کہا کہ اتنی خوبصورت تقریب کے انعقاد کا سہرا بریگیڈیئر ریٹائرڈ ارشد ملک کو جاتا ہے ۔ عشائیہ میں شریک دیگر افراد نے امید ظاہر کی کہ نئے قونصل جنرل امتیاز فروز گوندل اور اوررسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے نائب چئیرمن بیرسٹر امجد ملک کمیونٹی کے مسائل حل کروانے میں ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ چودھری خالد ہنجرا اور سید محمد عابد نے سہیل وڑائچ – قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل اور بیرسٹر امجد ملک کو پھول اور تحائف پیش گئے
شرکائے تقریب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور شکایات پر فوری الفور اقدام اٹھانے بارے پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر اور اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب ہر ممکن اقدام اٹھانے میں کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی
