اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے نائب چئیرمن ماہر قانون دان بیرسٹر امجد ملک نے ممتاز صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ روچڈیل کے تاریخی ٹاؤن ہال کا دورہ کیا۔

Spread the love


لندن عارف چودھری

سابق مئیر کونسلر شکیل احمد اور روچڈیل کونسل کی مئیر جینٹ ایمزلی نے گرمجوشی سے استقبال کیا ۔سہیل وڑائچ نے کہا کہ روچڈیل ٹاؤن ہال کی تاریخی عمارت متاثر کن ہے میرے لیے باعث اعزاز و فخر ہے کہ میں نے یہاں کا دورہ کیا عمارت کو تعمیر کرنے میں مہماروں کے کام کو داد دینی پڑے گی ۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ مئیر کی خصوصی دعوت پر ہم یہاں آئے ان سے سیر حاصل گفتگو ہوئی میں نے انہیں پاکستان کے شہر لاہور دورے کی دعوت دی امید ہے وہ ضرور تشریف لائیں گی ۔ چودھری خالد ہنجرا اور سید محمد عابد نے سہیل وڑائچ کو راچڈیل آنے پر خوش آمدید کہا – سابق مئیر کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ امید ہے مہمان روچڈیل سے اچھی یادیں لیکر جائیں گے ۔ مئیر روچڈیل کونسلر جینٹ ایمزلی نے مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ باہمی تبادلہ خیال سے ایک دوسرے کے خیالات جاننے کا موقع ملا ۔

پاکستان سے آئے مہمانوں کا روچڈیل کے تاریخی ٹاؤن ہال کا دورہ پاکستانی و برطانوی کمیونٹی کے درمیان باہمی اتحاد و اتفاق کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں