
لندن عارف چودھری
سابق مئیر کونسلر شکیل احمد اور روچڈیل کونسل کی مئیر جینٹ ایمزلی نے گرمجوشی سے استقبال کیا ۔سہیل وڑائچ نے کہا کہ روچڈیل ٹاؤن ہال کی تاریخی عمارت متاثر کن ہے میرے لیے باعث اعزاز و فخر ہے کہ میں نے یہاں کا دورہ کیا عمارت کو تعمیر کرنے میں مہماروں کے کام کو داد دینی پڑے گی ۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ مئیر کی خصوصی دعوت پر ہم یہاں آئے ان سے سیر حاصل گفتگو ہوئی میں نے انہیں پاکستان کے شہر لاہور دورے کی دعوت دی امید ہے وہ ضرور تشریف لائیں گی ۔ چودھری خالد ہنجرا اور سید محمد عابد نے سہیل وڑائچ کو راچڈیل آنے پر خوش آمدید کہا – سابق مئیر کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ امید ہے مہمان روچڈیل سے اچھی یادیں لیکر جائیں گے ۔ مئیر روچڈیل کونسلر جینٹ ایمزلی نے مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ باہمی تبادلہ خیال سے ایک دوسرے کے خیالات جاننے کا موقع ملا ۔
پاکستان سے آئے مہمانوں کا روچڈیل کے تاریخی ٹاؤن ہال کا دورہ پاکستانی و برطانوی کمیونٹی کے درمیان باہمی اتحاد و اتفاق کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے
