مانچسٹر کی کاروباری سماجی شخصیت نازنین اور انکے نوجوان بیٹے محمد زید حسین نے بنگلہ کچن کے نام سے 705 سٹاکپورٹ روڈ مانچسٹر میں نئے ریسٹورنٹ کی گرینڈ اوپننگ کی تقریب کا انعقاد کیا

Spread the love

مانچسٹر عارف چودھری

برطانیہ بھر میں مختلف کاروباروں خصوصی طور پر فوڈ بزنس میں بنگلہ دیشی اور پاکستانیوں نے لوہا منوایا ہے اسی طرح بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیت نازنین نے اپنے نوجوان بیٹے محمد زید حسین کی 18ویں سالگرہ پر نیا ریسٹورنٹ بنگلہ کچن 705 سٹاکپورٹ روڈ مانچسٹر کی گرینڈ اوپننگ کر کے دیا – محمد زید حسین پڑھائ کے ساتھ مختلف چیر ٹیز کے لئے خصوصی طور پر فلسطین -شام – میں بے گھروں کی مدد اور بنگلہ دیش – پاکستان کے لئے سیلاب زدگان کی مدد شامل ھے – گرینڈ اوپنگ کی مہمان خصوصی ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیت اور خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی مشعل عرف پنکی تھیں – مولانا قمر السلام نے خصوصی دعا کروائ – اور مہمان خصوصی مشعل پنکی کو پھول بھی پیش کئے گئے – اس موقع پر بنگلہ کچن کی چیف ایگزیگٹیو نازنین اور محمد زید حسین نے میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ کچن ریسٹورنٹ کی آمدن کا ایک حصہ بے گھر فلسطین کے لوگوں کے لئے ھو گا – ھمارے ریسٹورنٹ میں مزیدار ایشین کھانے دستیاب ھونگے جو کہ مزیدار کے علاوہ مناسب قیمت پر ملیں گے – یہ میں نے اپنے بیٹے محمد زید حسین کے پہلے کاروبار کی شروعات ہیں انشااللہ میرا بیٹا مستقبل میں اور بزنس بھی کھولے گا – مہمان خصوصی مشعل عقیل عرف پنکی اور شائستہ نے کہا کہ نازنین اور انکے بیٹے کو بنگلہ کچن ریسٹورنٹ کھولنے پر دلی مبارکباد دیتے ہیں – آج ھم نے انکے کھانے بھی کھائے ہیں بہت ھی مزیدار ہیں امید ہے کہ ایشیائی اور دوسری کمیونٹیز کے لوگ ایک دفع انکے کھانے کھا کر بار بار آئیں گے – دوسرے شرکت کرنے والوں نے بھی نازنین کو بنگلہ کچن ریسٹورنٹ کھولنے پر دلی مبارکباد دی اور کہا کہ مانچسٹر میں ایک نئے اچھے ریسٹورنٹ کا اضافہ ھو گیا ھے لوگوں ککو یہاں پر مختلف قسم کے معیاری کھانے دستیاب ھو نگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں