ں نئے تعینات قونصل جنرل امتیاز فروز گوندل مہمان خصوصی کے اعزاز میں مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ ہال میں خصوصی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا

Spread the love

آر سی انٹرٹینمنٹ کی صدر ممتاز سماجی کمیونٹی اور سیاسی شخصیت رضیہ چوہدری نے ڈاکٹر لیاقت ملک ، سابق رکن یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم – ممبر پارلیمنٹ افضل خان -سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر عابد چوہان اور ، پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں نئے تعینات قونصل جنرل امتیاز فروز گوندل مہمان خصوصی کے اعزاز میں مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ ہال میں خصوصی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا

مانچسٹر عارف چودھری

جس میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات جن میں سابق لارڈ میئر مانچسٹر سٹی کونسلر عابد چوہان ، ممتاز ادبی شخصیات صابر رضا، نغمانہ کنول شیخ ،اصغر چوہدری ، ملک عمران خلیل- چودھری رضوان نصیر – فاروق احمد ایڈووکیٹ – محمود اصغر چودھری – فاعقہ گل صاحبزادہ – چودھری سعیداللہ مدبر – رانا ضیا اسلام – چودھری سکندر – نبیل بٹ -ندیم خان و دیگر کی شرکت ۔ قونصل جنرل امتیاز فروز گوندل نے کہا کہ تقریب کی خاص بات کہ اس میں تمام مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی جو کمیونٹی کے باہمی اتحاد و اتفاق کی علامت ہے رضیہ چوہدری مبارکباد کی مستحق ہیں ۔ ڈاکٹر لیاقت ملک نے کہا کہ کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق کو فروغِ دینے میں رضیہ چوہدری کا کردار مثالی ہے ۔ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم اور عابد چوہان نے کہا کہ کمیونٹی کو اکٹھا رکھنے اور انکے اندر باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں رضیہ چوہدری کا کردار انتہائی ٹھوس و پختہ ہے اور وہ ہمیشہ کمیونٹی کو اکٹھے مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرتی ہیں ۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان – محمود اصغر چودھری نے کہا کہ کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق اور ہم آہنگی کو فروغ دینا مشکل کام ہوتا ہے جو کہ رضیہ چوہدری خوش اسلوبی سے انجام دے رہی ہیں انہوں نے کمیونٹی کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو بھی سراہا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے ۔ملک عمران خلیل -چودھری رضوان نصیر نے کہا کہ کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق پاکستان کے لیے انتہائی مثبت ہے ۔صابر رضا اور نعمانہ شیخ کنول نے کہا کہ کمیونٹی کو جوڑنے میں رضیہ چوہدری کا کردار قابل ستائش و فخر ہے ۔ دوسرے شرکاء نے آج کی تقریب منعقد کرنے پر رضیہ چودھری کا شکریہ ادا کیا -میزبان رضیہ چوہدری نے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق و ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے آئندہ بھی اپنا کردار ادا کرتی رہوں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں