ممتاز بزنس وومن سمیرا کے نوجوان بیٹے چودھری عاھد ایمان نے ریڈ کلف مانچسٹر میں ماماز ڈیزرٹ اینڈ کیفے (MAMAS Deserts)کی گرینڈ اوپننگ کی تقریب کا انعقاد کیا

Spread the love


مانچسٹر۔ عارف چودھری

برطانیہ میں دوسرے کاروباروں کی طرح فوڈ بزنس میں پاکستانیوں نے اپنا لوہا منوایا ہوا ھے جس سے جہاں برطانیہ کی معثیت میں اہم کردار ادا کر رھے ہیں وہاں زر مبادلہ کی صورت میں اپنے ملک پاکستان کی ترقی کے لیے بھی اہم قردار ادا کر رھے ہیں – ایسے ھی پاکستانی نثراد برطانوی
مانچسٹر کی ممتاز سماجی کاروباری خاتون محترمہ سمیرا کے نوجوان بیٹے چودھری عاھد ایمان نے 26–22 سٹینڈ لینڈ رڈکلف (RedCliff) M26 1LJ میں نئے کاروبار ماماز (Mama”s ) ڈیزرٹس اینڈ کیفے کی گرینڈ اوپننگ کی تقریب کا انعقاد کیا – کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی -سمیرا کے والد محترم اور چودھری عاھد ایمان کے نا نا چودھری آصف کی خصوصی شرکت – سید شاھد علی نے خصوصی دعا کروائ دوسرے شرکت کرنے والوں میں ڈی ایم ٹی وی کی ڈائریکٹر نازیہ لیاقت ملک – مائ کڑک چائے کے ڈائریکٹر راجہ علی نعمان – روبینہ برکت – سیدہ آسیہ – اے ایچ ایل سالیسٹرز کے چیف ایگزیگٹیو طاھر انصاری — مسلم لیگ ن برطانیہ بزنس فورم کے صدرچودھری خالد ہنجرا -محمد عابد – زاہرہ انصاری – حسیب ملک – چودھری وقار – عبداللہ ایمان —آشی – بلال اعوان – شاندار جیو لرز کے ڈائریکٹر محمد ایاز – شامل تھے ڈھول کی تھاپ پر فیتہ کاٹا گیا – آتش بازی بھی کی گئ پہلے دن کی تمام آمدن بیگم چودھری آصف مرحومہ اور سمیرا کی والدہ محترمہ کے نام پر خیراتی اداروں کو دے دی گئ – اس موقع پر ما ماز ڈیزرٹس اینڈ کیفے کے چیف ایگزیگٹیو چودھری عاھد ایمان اور چودھری آصف نے کہا کہ ھم نے ماماز ڈیزرٹ اینڈ کیفے گرینڈ اوپننگ کی ھے کیفے میں مختلف قسم کے کھانے بھی مناسب قیمت پر دستیاب ھو نگے ھم گرینڈ اوپننگ میں شرکت کرنے والوں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں – چودھری عاھد ایمان کی والدہ اور خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی ممتاز کاروباری شخصیت محترمہ سمیرا نے کہا کہ ھم نے اپنی والدہ محترمہ کی یاد میں ماماز ڈیزرٹ اینڈ کیفے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیں – کیفے میں مختلف اقسام کے ڈیزرٹ کے علاوہ جہانگیری پلاؤ – چکن ریپ – اور مختلف قسم کے کھانے نہائت مناسب قیمت پر ملیں گے -یہ میرے بیٹے کا پہلا نیا کاروبار ھے -انشاااللہ مستقبل میں اور بزنس بھی شروع کرے گا – نازیہ لیاقت ملک – آشی روبینہ برکت اور زاہرہ انصاری نے محترمہ سمیرا کو انکے بیٹے کے نئے کاروبار کھولنے پر دلی مبارکباد دی اور کہا کہ آج ھم نے انکے مزیدار کھانے کھائے ہیں جس سے ہمیں پاکستان کے کھانے یاد آگئے – لوگ انکے کھانے کھا کر بار بار آئیں گے – امید ہے انکے یہ کیفے کی کامیابی کے بعد انکی دوسری برانچیں بھی کھولیں گے – ممتاز قانون دان طاھر انصاری اور کمیونٹی لیڈر محمد عابد اور چودھری خالد ہنجرا نے چودھری عاھد ایمان کو نئے کاروبار کھولنے پر دلی مبارکباد دی اور کہا کہ ھم امید کرتے ہیں کہ یہ فوڈ میں اپنا معیار برقرار رکھیں گے جس سے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ دوسری کمیونٹیز بھی اچھے کھانوں سے مستفید ھو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں