میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم و سالانہ عرس مبارک 10 11 12 جمعہ ہفتہ اتوار 2025

Spread the love

نوید خان (ایبٹ آباد ) اردو گلوبل نیوز برطانیہ کے ایک رپورٹ کے مطابق عظیم الشان سالانہ محفل عید میلاد النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم و عرس مبارک بیاد حضرت شیخ عبدلقادر جیلانی رحمہ اللہ تعالی و پیر سید احمد شاہ ولی سرکار رحمۃ اللہ تعالی کسیلوی و پشاوری کشکہ شریف حویلیاں ایبٹ آباد میں مؤرخہ 10,11,12 اکتوبر کو منایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انشاءاللہ
قرآن خوانی اور چادر پوشی بروز جمعۃ المبارک 10 اکتوبر بعد نماز جمعہ 3 بجے ہوگی۔
ختم خواجگان و گرانڈ محفل نعت شریف اور علماء کے بیان بروز ہفتہ 11 اکتوبر بعد نماز مغرب منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں بین الاقوامی نعت خوان حضرات شرکت کریں گے۔
آخری مجلس کبری اور اجتماعی محفل بروز اتوار 12 اکتوبر صبح 10 بجے ہو گی جس میں حمد باری تعالی، تزکرہ حب رسول صلی اللہ تعالی و اولیاء کرام اور آخر میں سجادہ نشین دربار عالیہ نسبت رسولیٌ کشکہ شریف حویلیاں فخر السادات حضرت پیر سید شاہد حسین بادشاہ دامت برکاتہم العالیہ کے خاص ملفوظات اور ملک و ملت و حاضرین کے لیے اجتماعی دعا کے ساتھ نشست کا اختتام ہو گا۔
تمام محبین معتقدین مریدین اور عشاق نبی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کو خاص شرکت کی دعوت عام دی جاتی ہے اللہ پاک سب کو حاضری کی توفیق عطا فرمایں اور سب کی جھولیاں اور دامن بھرے ہوے محفل سے رخصت فرمایں۔
عرس شریف کے جملہ انتظامات زیر نگرانی صاحبزادہ سید زاہد حسین ،صاحبزادہ سید مجاہد حسین ،صاحبزادہ سید عمر حسین ،صاحبزادہ سید ارسلان حسین کے ہوں گے۔زائرین کے لیے لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے ،خواتین کے لیے پردے کا خاص انتظام رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں