سابق مئیر بری کونسلر شاہینہ ہارون اور ڈپٹی کیبنٹ ممبر سوشل اینڈ ویل بینگ کونسلر عائشہ عارف نے پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل سے انکے آفس میں خصوصی ملاقات کی –

Spread the love

مانچسٹر عارف چودھری

ملاقات میں کونسلر شاہینہ ہارون اور کونسلر عائشہ عارف نے کمیونٹی کو درپیش مسائل کے متعلق بتایا اس موقع پر قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کونسلر شاہینہ ہارون اور کونسلر عائشہ عارف کا قونصلیٹ میں آنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جب سے میں نے قونصلیٹ کا چارج لیا ھے کوشش کر رھا ھوں کہ پاکستانی کمیونٹی کو قونصلیٹ سے کوئ شکایت نہ ھو – سب سے زیادہ مسئلہ پاسپورٹ کی درخواستوں کا تھا میں نے آتے ہی ڈبل اپوائنٹمنٹ کر دیں جس سے کمیونٹی کو ریلیف ملا اور قونصلیٹ میں بھی تمام کام اب میرٹ پر ھو رہیں ہیں – اور ساٹھ سال سے زیادہ عمر والوں کو بغیر اپوائنٹمنٹ کے پاسپورٹ کے لئے درخواست دینے کی سہولت بھی کر دی ھے – سابق مئیر کونسلر شاہینہ ہارون اور کونسلر عائشہ عارف نے قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل سے ملاقات کو مفید قرار دیا اور انکے کام کی تعریف کی اور کہا کہ قونصل جنرل صاحب نے آتے ھی کمیونٹی کی سہولت کے لئے جو اقدامات کئے ہیں – اس سے پاکستانی کمیونٹی کو بہت فائدہ ھو گا ھم اس پر انکے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ اپنے کا م کو ایسے جاری رکھیں گے ھمارا مکمل تعاون انکے ساتھ رہے گا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں