
مانچسٹر عارف چودھری
— پاکستان جرنلسٹس یونین یوکے کے ایک وفد نے قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر جناب امتیاز فیروز گوندل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
وفد کی قیادت صدر پی جے یو یوکے سید مظہر بخاری نے کی، جبکہ وفد میں درج ذیل اراکین شامل تھے:
چوہدری محمد الطاف شاہد (سیکریٹری جنرل)،
حسن رضا (وائس پریزیڈنٹ)،
سید قیصر بخاری (فنانس سیکریٹری)،
عبدالحسیب علی (چیف کوآرڈینیٹر)،
ڈاکٹر مہوش جبین (ڈپٹی جنرل سیکریٹری)،
فرحت عباس شاہ (چیف آرگنائزر)،
عمران اسلم پسوال (میڈیا کوآرڈینیٹر)،
اور سید مظہر کاظمی (مذہبی امور کے کوآرڈینیٹر) شامل تھے۔
ملاقات کے دوران کمیونٹی کے مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
قونصل جنرل نے تمام خدشات کو بغور سنا اور کہا کہ انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی قونصلیٹ کی خدمات میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاسپورٹ اور نادرا کی اپائنٹمنٹس میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے اور اب اپائنٹمنٹ کی قلت کا مسئلہ ختم ہو چکا ہے۔
جناب امتیاز گوندل نے کہا کہ ان کی پالیسی “اوپن ڈور” ہے، اور جو بھی فرد قونصلیٹ سروسز کے حوالے سے کسی مشکل کا سامنا کر رہا ہو وہ کسی بھی وقت ان سے ملاقات کر سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سینئر شہریوں، خصوصی افراد اور ہنگامی نوعیت کے کیسز کو بغیر اپائنٹمنٹ اسی دن نمٹایا جا سکتا ہے۔
وفد کے اراکین نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت میں اضافے اور سیاحت کے فروغ پر بھی گفتگو کی۔
قونصل جنرل نے ان تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مدتِ تعیناتی کے دوران کمیونٹی کے تمام مسائل کے حل کے لیے پُرعزم ہیں۔
