

مانچسٹر۔ عارف چودھری
برطانیہ میں دوسرے کاروباروں کی طرح فوڈ بزنس میں بھی پاکستانیوں نے بہت نام بنایا ھے جس سے جہاں برطانیہ کی معثیت میں اہم کردار ادا کر رھے ہیں وہاں زرمبادلہ کی صورت میں اپنے ملک پاکستان کی ترقی کے لئے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں – ایسے ھی پاکستانی نثراد انعام الحق اور کیلاش پراپرٹی کے ڈائریکٹر نوجوان حیدر اشفاق نے لانگ سائیڈ مانچسٹر میں شیش کیفے ریسٹورنٹ کی گرینڈ اوپننگ کی تقریب کا انعقاد کیا – دعائیہ تقریب کے بعد – بینڈ باجے کے ساتھ فیتا کاٹا گیا -پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات قونصلر ویلفیئر آتاشی مصباح نورین – ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان – کونسلر شہباز سرور – کیلاش کلاتھنگ۔ klash Clothing کے چیف ایگزیگٹیو میاں محمد اشفاق – چیئرمین میاں محمد شفیق – محترمہ مسز شبنم اشفاق – ڈائریکٹر فہد اشفاق – ڈائریکٹر۔ عمر شفیق – علی شفیق – آسامہ شفیق – رائل ٹریولز کے ڈائریکٹرز کلیم ماجد – محمد وسیم ماجد – آفیسر خضر اسلام – عادل منیر -استاد غفار – ڈپلش کمیونٹی سینٹر کے مینجر سہیل احمد -اور کمیونٹی کے سرکردہ لوگوں نے شرکت کی اوپننگ پر مقامی کمیونٹی کو 200 پیزا فری تقسیم کیا گیا – اس موقع پر ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان اور قونصلر ویلفیئر آتاشی مصباح نورین نے انعام الحق اور حیدر اشفاق کو لانگ سائیڈ مانچسٹر میں شیش کیفے ریسٹورنٹ کھولنے پر دلی مبارکباد دی اور کہا کہ ہمیں نوجوان پاکستانیوں پر فخر ہے کہ وہ برطانیہ میں کاروبار کرکے اس معاشرے میں عزت کے ساتھ اپنے ملک پاکستان کی عزت میں اضافہ کرتے ہیں ہمیں امید ہے یہ اپنے کھانوں کے معیار کو بہتر رکھیں گے – شیش کیفے کے ڈائریکٹرز حیدر اشفاق اور انعام الحق نے شیش کیفے کی گرینڈ اوپننگ کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کا دلی شکریہ ادا کیا – انکا مزید کہنا تھا کہ ھم کمیونٹی کو معیاری کھانوں کے ساتھ قیمت بھی مناسب رکھیں گے – ھمارے ہاں کھانوں کی مختلف ورائٹی کے ساتھ پیزا اور گرل کی سہولت بھی ھے – اور ساتھ مختلف قسم کے ڈیزرٹ بھی دستاب ھو نگے – امید ھے لوگ ہمارے کھانوں سے لطف اندوز ھو نگے – کلاش کلاتھنگ کے بانی اور سی ای میاں محمد اشفاق او ڈائریکٹر فہد اشفاق مینجر خضر اسلام – اور دوسروں نے انعام الحق اور حیدر اشفاق کو نئے ریسٹورنٹ کھولنے پر دلی مبارکباد دیتے ہیں – آج ھم انکے مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہوئے ہیں – جس سے ہمیں لاھور کے کھانے یاد آ گئے – امید ھے لوگ انکے مزیدار کھانوں کے لئے بار بار آئیں گے – کونسلر شہباز سرور – سہیل احمد نے کہا کہ ھم امید کرتے ہیں کہ کہ یہ اپنے کھانوں کا یہی معیار برقرار رکھیں گے جس سے پاکستان کمیونٹی کے ساتھ مانچسٹر میں رہنے والی دوسری کمیونٹیز بھی اچھے کھانوں سے لطف اندوز ھو گی –
