رانا امتیاز احمد کی ہونہار صاحبزادی نے پوسٹ گریجوایٹ ایم آر سی ایس (MRCS) ENT کی ڈ گری اعلیٰ نمبروں میں پاس کرکے اپنے خاندان اور پاکستان کا نام روشن کر دیا

Spread the love

لندن عارف چودھری
برطانیہ اور پاکستان کے ممتاز بزنس مین مال ون اور ٹینتھ ایونیو لاھور کے چیئرمین رانا امتیاز احمد کی ہونہار صاحبزادی اور مال ون کے ڈائریکٹر۔ رانا علی احمد کی ہمشیرہ ڈاکٹر انیقا احمد (ANEEQA AHMED) نے رائل کالج آف سرجنز انگلینڈ سے پوسٹ گریجوایٹ ایم آر سی ایس (MRCS) ENT کی ڈ گری اعلیٰ نمبروں میں پاس کرکے اپنے خاندان اور پاکستان کا نام روشن کر دیا –

اس موقع پر انیقا احمد نے میڈیا سے خصوصی بات کر تے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کی مہربانی اور میرے والدین کی محنت اور دعاؤں سے میں اس مقام تک پہنچی ھوں – اس موقع پر رانا امتیاز احمد اور مسز نسرین امتیاز کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی بیٹی انیقا احمد کو ہیڈ آف نیک سرجری کی ڈگری لینے پر بہت فخر اور خوشی ھے اور ہمیں امید ھے کہ ہماری بیٹی ایک نئے کیرئیر کا آغاز کر ھی ھے امید ھے کہ یہ لوگوں کی اور خدمت کرے گی -ھم مبارک دینے والے اپنے دوست احباب فیملی ممبران کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں