مانچسٹر عارف چودھری
۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان کے سابق ممتاز بیٹسمین قاسم عمر۔ سیاسی و سماجی شخصیت باسط بٹ – پی ٹی آئ کے سینئر راہنما رانا عبد الستار ایڈووکیٹ – پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمان ،فیصل – شاہ رخ – جمیل شاہ- لبرٹی مال گجرات کے چیئرمین کلیم گیلانی کے علاوہ کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی ۔ پاکستان کے سابق بیٹسمین قاسم عمر نے کہا کہ اس طرح کی سہولیات ہونی چائیں تاکہ ہمارے نوجوان قومی سطح تک کرکٹ ٹیم کا حصہ بںیں۔ رانا عبد الستار ایڈووکیٹ نے کہا کہ نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لیے اس طرح کی سہولیات میسر ہونی چائیں برطانیہ میں موسم سرما میں کھلے آسمان تلے کرکٹ کھیلنا ناممکن ہے کرکٹ کی سہولت فراہم کرنے والی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے ۔ خواجہ کلیم الرحمان نے کہا کہ نوجوان نسل کو کھیل جیسی صحت مند سرگرمیوں سے جوڑے رکھنا چاہیے اس سے انکی ذہنی و جسمانی صحت بہتر رہتی ہے ۔ باسط بٹ نے کہا ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کے لیے مانچسٹر کے دل میں انڈور کرکٹ کی سہولت انتہائی اہم قدم ہے جس سے ہمارے نوجوان منفی سرگرمیوں سے بچیں گے اس سے ہمارے نوجوانوں کو مستقبل محفوظ ہو گیا ہے ۔جمیل شاہ نے کہا کہ نوجوان نسل کے لیے سنہری موقع ہے کہ وہ کھیل جیسی صحت مند سرگرمیوں کا حصہ بنے ۔شاہ رخ نے کہا کہ ہمیں مانچسٹر میں نیٹ پریکٹس کی سہولت میسر نہیں تھی اس سے ہمیں سنہری موقع ملا ہے ہم سب ملکر اسے کامیاب بنائیں گے ۔کور ڈرائیو سپورٹس ہال کے چیف ایگزیگٹیو چوہدری اکرم اور ڈائرکٹر عادل خان نے کہا کرکٹ کے لیے انڈور ہال کھولنے کا مقصد نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر کھیل جیسی صحت مند سرگرمیوں کا حصہ بنانا ہے انہوں نے کمیونٹی کو پیغام دیا کہ اپنی نوجوان نسل کو کھیلوں جیسی صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کریں .
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری اکرم کی کھیل جیسی صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے بارے کاوشیں قابل ستائش اور کمیونٹی اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے
