مانچسٹر کی آرٹسٹ اور کلچرل ایکٹویسٹ اقصی بانو نے پاکستانی کمیونٹی سنٹر میں ایک نمائش کا اہتمام کیا

Spread the love



( رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر ) مانچسٹر کی آرٹسٹ اور کلچرل ایکٹویسٹ اقصی بانو نے پاکستانی کمیونٹی سنٹر میں ایک نمائش کا اہتمام کیا ۔ جس میں اقصی بانو کی ہینڈی کرافٹس اور پینٹنگ کی نمائش کی گئی ۔ جس میں مانچسٹر کی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ جیولری ، ہینڈی کرافٹس ، کپڑوں ، کھانے اور جیولری کے سٹال لگائے گئے۔


اس کے علاوہ ناہید آغا نے فوڈ کمپیٹیشن بھی کروایا جس میں اول ، دوم، سوم اور حوصلہ افزائی کے انعامات تقسیم کئے گئے ۔ مقابلے کے ججوں میں مہمان خصوصی کمیونٹی اتاشی مصباح نورین ، اپواء کی جنرل سیکرٹری صابرہ ناہید ، ارجمند چیرٹی سے ناہید آغا ، بزنس لیڈی نگہت عائشہ اور سانجا ورثہ کی بانی روزی شامل تھیں ۔ اقصی نے کمیونٹی سنٹر کی مینیجر مہوش چوہدری اور کمیونٹی اتاشی مصباح نورین کو اپنی پینٹنگ بطور تحفہ بھی پیش کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں