

لندن عارف چودھری
[08:02, 14/11/2025] Arif Ch. uk: نوجوان مصنفہ مسکت جہاں نے معاشرے میں رنگ و نسل نسلی گروہ اور جنسیاتی تعلقات سے بالاتر ہو کر انسانیت کے عزت و احترام اور برابری کی سطح پر بنیادی حقوق بارے WHISPERS OF FORBIDDEN PRIDE FAITH AND FEAR کے نام سے کتاب شائع کر دی جو برطانیہ کی کتابوں کی مشہور دوکانوں Waterstones اور Amazon پر دستیاب ہے تقریب رونمائی بری سٹی سنٹر میں بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت – اس سے پہلے لیور پول میں بھی پری تقریب رونمائ ہوئ تھی ۔ ممتاز سیاسی سماجی اور بزنس مین وقاص وکی – کاروباری ، کمیونٹی لیڈر شہزاد شازی مزہبی شخصیت سید حیدر حسین شاہ ، کاروباری شخصیات سردار ایوب – خرم خان – ندیم و دیگر کی شرکت ۔ کتاب کی مصنفہ مسکت جہاں نے کہا کہ مجھے اسے لکھنے میں ڈیڑہ سال کا وقت لگا اس کتاب میں جنسیاتی تعلقات رنگ و نسل اور نسلی گروہ بارے جن مذہب و ثقافت بارے غلط فہمیاں پیدا کی جاتی ہیں اس بارے لکھنے کے ساتھ انسانیت کی جو تذلیل کی جاتی ہے حالانکہ کوئ بھی مذہب اسکی اجازت نہیں دیتا آپ اس کتاب کو خرید کر مطالعہ کریں تب ہی اپکو میرے خیالات بارے آگاہی ہو گی۔ وقاص وکی کا کہنا تھا کہ کتاب معلوماتی ہے جس میں جدید زندگی گزارنے بارے آگاہی دی گئ ہے اورمذید معلومات آپ کتاب پڑھ کر لے سکتے ہیں ۔۔شہزاد شازی نے کہا مسکت جہاں ایک نوجوان مصنفہ ہیں اس کتاب کو پڑھ کر ضرور انکی حوصلہ افزائی کریں ۔ سید حیدر حسین شاہ نے نوجوان مصنفہ بارے کہا کہ مجھے امید ہے اس کتاب کا مطالعہ کر کے اپکو اچھا لگے گا۔
نوجوان مصنفہ و سماجی سرگرمیوں میں ملوث مسکت جہاں نے WHISPERS OF FORBIDDEN PRIDE FAITH AND FEAR کتاب لکھ کرمعاشرے کے مختلف گروہوں میں پائے جانے والے خیالات و جذبات کی عکاسی کو اجاگر کیا ہے ۔
