لندن عارف چودھری
پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمن اور سیکرٹری انفارمیشن زاھد مغل نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین کی جانب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لئے فیصل ممتاز راٹھوار کو نامزد کر نے پر دلی مبارکباد دی ان کا مزید کہنا تھا
فیصل ممتاز راٹھور، آزاد کشمیر کے عظیم سیاسی رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ ممتاز حسین راٹھور مرحوم کے فرزند ہیں—یہ نسبت اپنے اندر عزت، وقار اور اصولی سیاست کی وہ روشن روایات سموئے ہوئے ہے جنہوں نے آزاد کشمیر کی سیاست کو استحکام اور سمت عطا کی۔ اُن کی نامزدگی دراصل اسی باوقار سیاسی ورثے کا شایانِ شان اعتراف ہے۔
امید ہے کہ وہ اپنے والد کی دیانت دار قیادت اور عوامی خدمت کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ریاست میں بہتر حکمرانی، ادارہ جاتی مضبوطی اور ترقی کا نیا باب رقم کریں گے۔
