پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے فیصل ممتاز راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے نامزد کیے جانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ خواجہ کلیم الرحمن – زاھد مغل

Spread the love

لندن عارف چودھری
پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمن اور سیکرٹری انفارمیشن زاھد مغل نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین کی جانب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لئے فیصل ممتاز راٹھوار کو نامزد کر نے پر دلی مبارکباد دی ان کا مزید کہنا تھا

فیصل ممتاز راٹھور، آزاد کشمیر کے عظیم سیاسی رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ ممتاز حسین راٹھور مرحوم کے فرزند ہیں—یہ نسبت اپنے اندر عزت، وقار اور اصولی سیاست کی وہ روشن روایات سموئے ہوئے ہے جنہوں نے آزاد کشمیر کی سیاست کو استحکام اور سمت عطا کی۔ اُن کی نامزدگی دراصل اسی باوقار سیاسی ورثے کا شایانِ شان اعتراف ہے۔

امید ہے کہ وہ اپنے والد کی دیانت دار قیادت اور عوامی خدمت کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ریاست میں بہتر حکمرانی، ادارہ جاتی مضبوطی اور ترقی کا نیا باب رقم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں