گلگت # اسسٹنٹ کمشنر و رجسٹریشن آفیسر حلقہ ایک کیپٹن(ر) عادل علی کا شہر میں قائم الیکشن ڈسپلے سینٹرز کا دورہ ، الیکشن ڈسپلے سینٹرز میں متیعن عملے نے ڈسپلے سینٹرز کے حوالے سے سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔ اور فارم 21، 22 , 23 سلسلے میں ووٹ کی درستگی ، ووٹ تبدیلی سمیت دیگر اقدامات کے بارے بریفنگ دی ۔ اسسٹنٹ کمشنر و رجسٹریشن آفیسر حلقہ ایک گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے الیکشن ڈسپلے سینٹرز کی کارکردگی اطمینان بخش قرار۔دیکر مزید بہتری کیلئے ہدایات دیں ، بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر 8301 پر سینڈ کریں ، اپنے ووٹ کے اندراج کے حوالے سے معلومات لیں ، اور ووٹ تبدیلی ، درستگی سمیت دیگر ایشوز کے حل کیلئے ڈسپلے سینٹروں کا وزٹ کریں ، ووٹ قومی فریضہ ہے اسے استعمال کرنے اور اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے درست معلومات کا اندراج یقینی بنائیں.
