اسسٹنٹ کمشنر و رجسٹریشن آفیسر حلقہ ایک کیپٹن(ر) عادل علی کا شہر میں قائم الیکشن ڈسپلے سینٹرز کا دورہ

Spread the love

گلگت # اسسٹنٹ کمشنر و رجسٹریشن آفیسر حلقہ ایک کیپٹن(ر) عادل علی کا شہر میں قائم الیکشن ڈسپلے سینٹرز کا دورہ ، الیکشن ڈسپلے سینٹرز میں متیعن عملے نے ڈسپلے سینٹرز کے حوالے سے سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔ اور فارم 21، 22 , 23 سلسلے میں ووٹ کی درستگی ، ووٹ تبدیلی سمیت دیگر اقدامات کے بارے بریفنگ دی ۔ اسسٹنٹ کمشنر و رجسٹریشن آفیسر حلقہ ایک گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے الیکشن ڈسپلے سینٹرز کی کارکردگی اطمینان بخش قرار۔دیکر مزید بہتری کیلئے ہدایات دیں ، بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر 8301 پر سینڈ کریں ، اپنے ووٹ کے اندراج کے حوالے سے معلومات لیں ، اور ووٹ تبدیلی ، درستگی سمیت دیگر ایشوز کے حل کیلئے ڈسپلے سینٹروں کا وزٹ کریں ، ووٹ قومی فریضہ ہے اسے استعمال کرنے اور اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے درست معلومات کا اندراج یقینی بنائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں