یو جی آرٹ اینڈ کلچر مانچسٹر کے زیرِ اہتمام “شامِ خزاں” کے عنوان سے ایک روحانی و ادبی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا،

Spread the love


مانچسٹر (اسٹاف رپورٹر) — یو جی آرٹ اینڈ کلچر مانچسٹر کے زیرِ اہتمام “شامِ خزاں” کے عنوان سے ایک روحانی و ادبی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر کے معروف شعرا، ادبی شخصیات اور کمیونٹی کے نمایاں افراد نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کی نظامت فائقہ گل نے نہایت دلکش انداز میں کی۔صدر یو جی آرٹ اینڈ کلچر، صابرہ ناہید چوہدری نے اپنے ادارے کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ اپنی مدد آپ کے تحت کمیونٹی میں ثقافت، ادب اور فلاحی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔

ویمنز ونگ کی صدر شبانہ اقبال نے اپنی ٹیم کے والنٹیئرز کی محنت اور لگن کو سراہا، خاص طور پر تنزیلہ اور شائستہ کی مہمان نوازی کی خوب تعریف کی۔

اوپن کچن مانچسٹر کے چئیرمین شہزاد علی مرزا، صدر عامر خان اور انتظامیہ نے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ عامر خان نے کہا کہ خراب موسم کے باوجود اس بھرپور شرکت سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ہماری کمیونٹی ادب اور ثقافت سے گہری محبت رکھتی ہے۔

مشاعرے کے مہمان خصوصی شارق خان اور شکیل قمر نے اپنی خوبصورت آواز اور کلام سے محفل کو مزید پرکشش بنا دیا۔ صدارت کے فرائض لیاقت علی احد نے انجام دیے، جنہوں نے اختتام پر دل کو چھو لینے والا کلام سنایا۔

محفل میں حاضرہ شعرا میں فائقہ گل صاحبزادہ، ڈاکٹر اقبال نعیم، شہزاد بشیر آرائیں، مشعال عقیل پنکی، ڈاکٹر نعیم اشرف، افضل، اسما اعظم، ثوبیہ عنبر، فرزانہ افضل شامل تھے، جن کے اشعار نے سامعین کے دلوں میں جذبہ تازہ کر دیا۔
اہم شرکا میں محمود اصغر چودھری، چودھری امتیاز، صحبت علی، شعیب خان، مصطفیٰ مغل اور ندیم طاہر شامل تھے، جنہوں نے اپنی موجودگی سے محفل کی رونق بڑھائی۔


ایچ ایس ٹی وی کے ڈائریکٹر ہمایوں صاحبزادہ کے چھوٹے بھائی پاکستان میں وفات پا گئے۔
اس موقع پر چئیرمین اوپن کچن، شہزاد علی مرزا نے ان کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعاۓ مغفرت کرائی، جس میں تمام شرکا نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کی ایک خاص بات دنیا ٹی وی کی 17ویں سالگرہ کا کیک کاٹا جانا بھی تھی، جسے سب نے خوش دلی سے منایا۔ دنیا ٹی وی کے نمائندہ خصوصی مانچسٹر، مصطفیٰ مغل کی بھی بھرپور تعریف کی گئی، جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے مانچسٹر کے پروگرامز کی شاندار کوریج کی ہے۔
آخر میں چئیرمین اوپن کچن شہزاد علی مرزا نے کہا:
“ہم گزشتہ ساڑھے پانچ سال سے اوپن کچن کے ذریعے خدمتِ خلق کے مشن پر گامزن ہیں۔ یہ ایک عظیم نیکی ہے کہ ہم ضرورت مندوں کو مفت کھانا فراہم کرتے ہیں۔ ہمارا یہ عمل اللہ کی رضا کے لیے ہے اور ہم کسی سے فنڈز نہیں لیتے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس خدمت کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔”
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ آئندہ ہر ماہ صوفی نائٹ کا بھی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں