پنجاب پاکستان کے ضلع گجرات کے سید خاندان سے تعلق رکھنے والی برطانیہ کے شہر اولڈھم کونسل کی پہلی پاکستانی خاتون کونسل لیڈر عروج شاہ کو 2025 کے لئے نیشنل لیڈر کے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا

Spread the love

لندن عارف چودھری

برطانیہ میں پاکستانی مردوں کے ساتھ پاکستانی خواتین بھی دوسروں شعبوں کی طرح سیاست میں بھی بھر پور کردار ادا کر رہی ہے برطانیہ کی کئ کونسلوں میں کونسلرز مئیر اور ممبر برطانوی پارلیمنٹ اور وزیر بھی ہیں جیسے آجکل وزیر داخلہ شبانہ محمود ہیں ایسے ھی برطانیہ کے شہر اولڈھم میں انگلینڈ کی تاریخ میں پہلی دفع پاکستان کے ضلع گجرات کے سید خاندان سے تعلق رکھنے والی سر گرم سیاسی راہنما کونسلر عروج شاہ دوسری دفع اولڈھم کونسل کی لیڈر منتخب ہوئ ہیں اور پچھلے ہفتے انہوں نے برطانیہ کی سیاست میں ایک اور کامیابی حاصل کی ھے انکو نیشنل کونسل لیڈر کا خصوصی ایوارڈ دیا گیا – آج انہوں نے برطانیہ کے سینئر صحافی اور اینکر عارف چودھری کے ساتھ خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سیاست میں بہت محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کیا جس کی وجہ سے مجھے یہ ایوارڈ ملا – اور یہ ایوارڈ میں اولڈھم کی عوام کے نام کرتی ھوں – اس مقام تک پہچنے میں اللہ تعالیٰ کی مہربانی میرے والدین کی دعائیں اور اور اولڈھم کمیونٹی کی سپورٹ سے ممکن ھوا – اولڈھم میں ان ڈور مارکیٹ بھی نئے سال کے شروع میں اوپن ھو جائیگی – گھروں کی کمی کی وجہ سے اولڈھم کونسل میں رہنے والے نیشنل گائیڈ لائن میں رہتے ہوئے بغیر اجازت کے اپنے گھروں میں ڈومر بنا سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں