
لندن عارف چودھری
برطانیہ میں پاکستانی مردوں کے ساتھ پاکستانی خواتین بھی دوسروں شعبوں کی طرح سیاست میں بھی بھر پور کردار ادا کر رہی ہے برطانیہ کی کئ کونسلوں میں کونسلرز مئیر اور ممبر برطانوی پارلیمنٹ اور وزیر بھی ہیں جیسے آجکل وزیر داخلہ شبانہ محمود ہیں ایسے ھی برطانیہ کے شہر اولڈھم میں انگلینڈ کی تاریخ میں پہلی دفع پاکستان کے ضلع گجرات کے سید خاندان سے تعلق رکھنے والی سر گرم سیاسی راہنما کونسلر عروج شاہ دوسری دفع اولڈھم کونسل کی لیڈر منتخب ہوئ ہیں اور پچھلے ہفتے انہوں نے برطانیہ کی سیاست میں ایک اور کامیابی حاصل کی ھے انکو نیشنل کونسل لیڈر کا خصوصی ایوارڈ دیا گیا – آج انہوں نے برطانیہ کے سینئر صحافی اور اینکر عارف چودھری کے ساتھ خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سیاست میں بہت محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کیا جس کی وجہ سے مجھے یہ ایوارڈ ملا – اور یہ ایوارڈ میں اولڈھم کی عوام کے نام کرتی ھوں – اس مقام تک پہچنے میں اللہ تعالیٰ کی مہربانی میرے والدین کی دعائیں اور اور اولڈھم کمیونٹی کی سپورٹ سے ممکن ھوا – اولڈھم میں ان ڈور مارکیٹ بھی نئے سال کے شروع میں اوپن ھو جائیگی – گھروں کی کمی کی وجہ سے اولڈھم کونسل میں رہنے والے نیشنل گائیڈ لائن میں رہتے ہوئے بغیر اجازت کے اپنے گھروں میں ڈومر بنا سکتے ہیں
