اولڈہم کونسل کا غیر تکلیف دہ MRI SCAN پوسٹ مارٹم سروس مفت فراہم کرنے کا فیصلہ

Spread the love

سابق مئیر کونسلر شعیب اختر کی قرارداد متفقہ طور پر منظور  ہمیں رپورٹر کر رہے ہیں
لندن عارف چودھری
اولڈہم کونسل نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس کے تحت ضلعی خاندانوں کو غیر تکلیف دہ پوسٹ مارٹم کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی، جب بھی یہ سہولت کورونر کی اجازت سے درکار ہو۔ یہ اقدام غمزدہ خاندانوں کو باوقار، حساس اور ثقافتی طور پر موزوں سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
کونسلر شعیب اختر، جنہوں نے یہ قرارداد پیش کی، نے کہا
کہ مرنے والے شخص کے لواحقین اس بات کے مستحق ہیں  کہ اسلی۔عزت و تے تکریم کا لحاظ رکھا جائے ، خاص طور پر ان کے سب سے مشکل لمحات میں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم غیر تکلیف دہ پوسٹ مارٹم سروس فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں، جو نہ صرف زیادہ انسانی ہمدردی پر مبنی ہے بلکہ ثقافتی طور پر بھی حساس ہے۔ یہ ہماری کمیونٹیز کی بہتر خدمت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔”
یہ قرارداد اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ اولڈہم، روچڈیل اور بری کونسلیں مشترکہ طور پر ایک ڈیجیٹل پوسٹ مارٹم سروس حاصل کریں گی، جو 2026 میں فعال ہو جائے گی۔ یہ سہولت کورونری سروس بجٹ سے فنڈ کی جائے گی، جس سے کسی بھی خاندان پر براہ راست مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔
قرارداد کی اہم نکات درج ذیل ہیں 
– غیر تکلیف دہ پوسٹ مارٹم: جدید CT یا MRI اسکیننگ کے ذریعے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، جو روایتی طریقوں کے مقابلے میں زیادہ تیز، باوقار اور ثقافتی طور پر موزوں ہے۔
– مکمل طور پر مفت سہولت: یہ سروس کورونری سروس بجٹ سے فنڈ کی جائے گی، اور خاندانوں سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
– مشترکہ حصول: اولڈہم، روچڈیل اور بری کونسلیں اس سروس کو مشترکہ طور پر حاصل کریں گی، تاکہ فنڈنگ اور نگرانی میں یکسانیت ہو۔
– عوامی آگاہی: کونسل مقامی مذہبی رہنماؤں، جنازہ گاہوں کے منتظمین اور NHS کے بیریوومنٹ سروسز کے ساتھ مل کر اس سہولت کی آگاہی کو فروغ دے گی۔

کونسلر شعیب اختر نے مزید کہا

ہم اس بات کے لیے پرعزم ہیں کہ اولڈہم کونسل ایسی خدمات فراہم کرے جو ہماری کمیونٹی کی ضروریات کے مطابق ہوں۔ یہ قرارداد غمزدہ خاندانوں کو ہمدردی اور وقار کے ساتھ سہارا دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔”
کونسل اب اس قرارداد پر عمل درآمد کے مراحل کا آغاز کرے گی، اور یہ سروس 2026 میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں