
مانچسٹر عارف چودھری
اردو ٹائمز کے ایڈیٹر طاہر چوہدری بھی اس موقع پر ُان کے ہمراہ تھےعمران یعقوب خان نے اوپن کچن کے حال ہی میں مکمل ہوئے توسیعی حصے کا معائنہ کیا اور خود بھی مسحق افراد میں گرم کھانا اور اشیائے خورد و نوش تقسیم کیں، اوپن کچن ٹیم کے رکن رضوان ہاشم نے یہاں فراہم کی جانیوالی خدمات کے بارے تفصیلات سے آگاہ کیااور بتایا کہ اس وقت ہم دوسو کے قریب لوگوں کو ہر روز مفت گرم کھانا مہیا کر رہے ہیں جبکہ جلد ہی کچن کے توسیعی حصے میں کھانا پکنا شروع جائے گا تو ہم اس دائرہ کار مانچسٹر کے نواحی قصبوں تک پھیلا دیں گے اور روزانہ 15 سو تک افراد کو کھانے کی فراہمی ممکن ہو جائے گی، عمران یعقوب خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مسلم ہینڈز کی طرف فراہم کی جانیوالی تعلیمی اور فلاحی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ مسلم ہینڈز کے چیرمین سید لخت حسنین نے اپنی شبانہ روز محنت اسے ایک ایسا ادارہ بنا دیا ہے جس پر ہر پاکستانی کو فخر ہے اور آج مجھے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں انکے سینٹر میں ہر قوم اور ہر مزہب سے تعلق رکھنے لوگوں کو فوڈ لیتے دیکھا
مسلم ہینڈ تعلیم اور ہیلتھ پر بھی بہت پراجیکٹ کر رھی ھے پنجاب میں کئ سکول بھی انہیں کی وجہ سے چل رہے ہیں
