


قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر ( صابرہ ناہیدمانچسٹر ) امتیاز فیروز گوندل نے اپنے دفتر میں میڈیا بریفنگ کا انتظام کیا ۔ جس میں اورسیز پاکستانی کمیشن کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے اہم امور پر بریفنگ دی ۔ انھوں نے بتایا کہ پنجاب میں سپیشل کورٹس کا اجراء کیا گیا ہے اور پنجاب کی 37 اضلاع میں اورسیز پاکستانیوں کی املاک پر ناجائز قبضہ کرنے اور خرید و فروخت کے مسائل سلجھائے جائیں گے ۔ جس کے لئے مختلف اضلاع میں خصوصی عدالتوں میں ججوں کی تقرری کر دی گئی ہے ۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر ایک دفتر قائم کر دیا گیا ہے جہاں آپ 600 روپے بھر کر اپنی املاک کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ تاریک وطن کی جائیدادوں سے قبضے سے خاتمے کے لئے پیرا کا محکمہ قائم کر دیا گیا ہے جو ناجائز قبضہ کرنے والوں سے املاک واگزار کروا کر دیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ اب تک 37000 میں سے 26000 درخواستیں نمٹا دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اورسیز پاکستانی لنڈن میں ایک سیل قائم کیا گیا ہے۔ وہاں سے بھی خدمات حاصل کرسکتے ہیں اور یہاں بیٹھے ہی اپنی جائیدادوں کے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور ٹرانسفر اور فروخت بھی کر سکتے ہیں۔ قونصل جنرل نے تمام صحافیوں کو مختلف اضلاع میں منتخب ججوں کی فہرست مہیا کر دی ہے۔ امجد ملک کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ جلد ہی مانچسٹر میں بھی ایسی سہولیات مہیا کر دی جائیں گئیں۔اور کوشش کی جائے گی کہ یہاں بائیو میٹرک سسٹم قائم کر دیا جائے تاکہ پینشن یافتہ افراد یا بینک اکاؤنٹس کو آپریٹ کرنے کے لئے انھیں ہر سال پاکستان جانے تکلیف نہ اٹھانی پڑے۔ کمیونٹی ویلفیر اتاشی مصباح نورین کا کہنا تھا کہ میں نے یہاں سے لوگوں کی کئی درخواستیں دائر کروائی ہیں مگر اس کے کوئی خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے جس کے کے لئے اداروں کو ایسی درخواستوں کوجلد نبٹانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ بریفنگ میں مانچسٹر کے اہم صحافیوں کے علاوہ قونصل جنرل امتیاز گوندل اور کمیونٹی اتاشی مصباح نورین نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام میں پرتکلف عشائیہ بھی پیش کیا گیا۔
